South Africa Vs India T20: بھارت کے خلاف T20 سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : May 17, 2022, 7:15 PM IST

South Africa Vs India T20: بھارت کے خلاف T20 سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان

جون میں بھارت اور جنوبی افریقہ South Africa Vs India کے درمیان ہونے والے T20 سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی۔ 20 چیلنج میں ٹرسٹن اسٹبس Tristan Stubbs کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ SA Tour of Ind

ڈربن، جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی۔ 20 چیلنج میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹرسٹن اسٹبس Tristan Stubbs کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں جون میں بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی T20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے لیے نہیں کھیلنے والے اینریک نورٹجے Anrich Nortje کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ کے سلیکٹر وکٹر پٹسانگ نے کہاکہ "یہ ایک پروٹیاز ٹیم ہے جسے ہم نے طویل عرصے سے نہیں دیکھا۔ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے سے توانائی ملی ہے اور اب وہ اسے آنے والی سیریز میں استعمال کر سکتے ہیں اور ان حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جہاں وہ پہلے سے موجود ہیں۔ نورٹجے بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ قومی سلیکٹرز پینل اور میں ٹیم کو میدان میں اترتے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔" South Africa Vs India T20

ٹیم کے کوچ مارک باؤچر ہوں گے جن کی مدت ملازمت 2023 تک ہے۔

آئی پی ایل میں کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے صرف دو کھلاڑی فاف ڈو پلیسس اور ڈیوالڈ بریوس کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ڈو پلیسس نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم ان کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ہیں اور یہاں رنز بنانے کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہیں۔ South Africa Vs India T20

بریوس نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شہرت حاصل کی تھی اور اسے ممبئی انڈینز نے شامل کیا تھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں چھ میچ کھیلے اور پنجاب کنگز کے خلاف 25 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم انہیں گرین جرسی کے لیے کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا۔ پانچ میچوں کی یہ سیریز 9 سے 19 جون تک دہلی، کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلورو میں کھیلی جائے گی۔ South Africa Vs India T20

اسکواڈ: ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہنرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینریک نورٹجے، وین پارنیل، ڈیوین پریٹوریئس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، وانکو ڈیسٹن، ٹریسٹین، وانریک South Africa Vs India T20

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.