ETV Bharat / sports

India vs South Africa T20 Series: جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دہلی پہنچی، نو جون کو پہلا مقابلہ

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 7:37 AM IST

جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 9 جون سے ہوگا۔ پہلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India Vs South Africa T20 Series

جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دہلی پہنچی، نو جون کو پہلا مقابلہ
جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دہلی پہنچی، نو جون کو پہلا مقابلہ

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعرات کو دہلی پہنچی۔ آئی پی ایل میں حصہ لینے والے کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر اور کاگیسو ربادا پہلے سے ہی بھارت میں موجود تھے۔ اب اس سیریز کے لیے ٹیم سے جُڑ جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کر رہے ہیں۔بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کئی نوجوان چہروں کو موقع دیا ہے۔ اس میں ٹرسٹین اسٹبس بھی شامل ہیں۔ South Africa Cricket Team Arrive in Delhi For T20 Series

اسٹبس کو آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے اپنے اسکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کیا تھا۔ تاہم، اسٹبس کچھ خاص نہیں کر سکے۔ انہوں نے دو میچوں میں صرف دو رنز بنائے۔ ایسے میں اب ان کی نظریں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے پر ہوں گی۔ ساتھ ہی اینریک نورٹجے کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہے تھے۔ بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان T20 سیریز کا پہلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم نے پچھلے 12 ٹی 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم انڈیا T20 میں لگاتار جیت کے معاملے میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس معاملے میں ٹیم انڈیا نے افغانستان اور رومانیہ کی برابری کی تھی۔ first match of the T20 series between India and South Africa

بھارتی ٹیم کے پاس عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع ہے۔ بھارت نے آخری 12 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے ہیں۔ اگر بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دیتا ہے تو ٹیم کے نام لگاتار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ بن جائے گا۔ بھارت نے اپنے گھر پر پچھلی تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مخالف ٹیموں کو کلین سویپ کیا ہے۔ بھارت کے علاوہ افغانستان اور رومانیہ نے بھی لگاتار 12 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے ہیں۔ Indian cricket team has a chance to make a world record

بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ سے بدلہ لینا چاہے گی۔ اس سال جنوری میں کے ایل راہل کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے دورے پر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی T20 سیریز میں کلین سویپ کرنا چاہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Indian cricket team visits West Indies: بھارتی کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کا دورہ کرے گی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول: India vs South Africa T20 Series Schedule

پہلا ٹی ٹوئنٹی: 9 جون، ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: 12 جون، بارابتی اسٹیڈیم، کٹک

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: 14 جون، وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: 17 جون، سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، راجکوٹ

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: 19 جون، ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، شریاس ایئر، رشبھ پنت (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایئر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اسکواڈ: ٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہنرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی اینگیڈی، اینریک نورٹجے، وین پارنیل، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو رباڈا، تبریز شمسی، ٹرسٹن اسٹبس، روسی وین ڈیر ڈوسن اور مارکو جینسن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.