ETV Bharat / sports

پی سی بی سے متعلق شعیب ملک کا حیران کن بیان

author img

By

Published : May 16, 2021, 2:32 PM IST

شعیب ملک نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ زمبابوے میں حالیہ ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو نظر انداز کیے جانے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ تعلقات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Shoaib Malik
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف کھلاڑیوں کے انتخاب میں جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ تعلقات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

شعیب ملک نے ایسی تنقید اس وقت کی ہے جب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے میں حالیہ ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو نظر انداز کیا۔

ملک نے ایک ویب سائٹ کو بتایا "ہماری کرکٹ میں پسند اور ناپسند کا ایک نظام موجود ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جو باقی دنیا میں بھی موجود ہے لیکن ہماری ثقافت میں کچھ زیادہ ہی ہے۔ جس دن ہمارے کرکٹ سسٹم میں تبدیلیاں آئیں گی اور زیادہ مہارت والے کھلاڑی کو اہمیت دی جائے گی تبھی چیزیں بہتر ہونگی۔ آج صرف تعلقات پر ہی غور کیا جاتا ہے۔

ملک نے کہا کہ سلیکشن خالصتا میرٹ پر ہونا چاہئے اور کپتان اعظم کو اپنی ٹیم کا انتخاب کرنے کی پوری آزادی دی جانی چاہئے۔

ملک نے کہا کہ حالیہ ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی موجود تھے جن کو بابر منتخب کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہے لیکن سلیکشن کے بارے میں حتمی فیصلہ کپتان کا ہونا چاہئے کیوں کہ وہی اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.