ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست، ویسٹ انڈیز کا ٹی20 سیریز پر قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:11 PM IST

West Indies Win T20 Series ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 3۔2 سے اپنے نام کرلی۔انگلینڈ کے نوجوان بلے باز فل سالٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست،ویسٹ انڈیز کا ٹی20 سیریز پر قبضہ
انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست،ویسٹ انڈیز کا ٹی20 سیریز پر قبضہ

ٹراوبا: انگلینڈ کے 132 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کی 43 رنوں کی غیر مفتوح اننگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 20 رنوں کے مجموعی اسکور پر برنڈن کنگ (3) کے طور پر پہلا وکٹ گنوایا۔

نیکولس پوران(10)،کپتان رونون پاول (8) اور آندرے رسل تین رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔ مگر شائی ہوپ محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔انہوںنے 43 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔اس کے علاوہ جانسن چارلس (27رن) اور اسٹرفین تدرفورڈ 30 رن بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلے اور عادل رشید کو دو۔دو جبکہ کرس ووکس اور سیم کورین کو ایک ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 132 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 38 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشدیپ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو 78 رن سے شکست دی

اس کے علاوہ لیم لیونگ سٹون27 رن، معین علی 23 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گدا کیش موتی کو تین جبکہ آندرے رسل ،عقیل حسین اور جیسن ہولڈر کو دو دو وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.