ETV Bharat / sports

رشبھ پنت دبئی میں دہلی کیپیٹلس آکشن میں شامل ہوں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 12:32 PM IST

IPL Auction 2024 آج کا دن کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کا دن ہے کیونکہ آج دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ہونے والی آئی پی ایل 2024 کی انتہائی متوقع نیلامی ہونی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے شائقین کے لیے مزید خوشی کا دن ہوگا کیونکہ کہ دہلی کیپیٹل کے کپتان رشبھ پنت ٹیم کے لیے بولی لگانے کی حکمت عملی تیار کرنے کی میز پر نظر آئیں گے۔

Rishabh Pant present in IPL Auction
رشبھ پنت دبئی میں دہلی کیپیٹلس آکشن میں شامل ہوں گے

حیدرآباد: دہلی کیپیٹلس کے کپتان رشبھ پنت 2024 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن میں واپسی کے لیے پرامید ہیں، جو ایک کار حادثے میں لگنے والی شدید چوٹوں سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب پنت نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں دہلی کیپٹلز کے کیمپ میں سورو گنگولی، رکی پونٹنگ، اور پروین امرے جیسی سینئر فرنچائز شخصیات کے ساتھ شرکت کی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق پنت کی واپسی تقریباً تصدیق ہوچکی ہے اور ٹیم میں موڑ اس صورت میں آسکتی ہے جب وہ کپتان کے طور پر ٹیم میں نظر آئیں گے۔ پنت نے دبئی میں آئندہ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں شرکت کرنے پر اپنے جوش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کیپٹلز کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں، پنت نے آئی پی ایل نیلامی میں اپنی پہلی فعال شمولیت کے لیے بے تابی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ کچھ نیا اور دلچسپ ہے۔ میں اس سے پہلے کبھی نیلامی کے عمل کا حصہ نہیں رہا ہوں۔ میں اس کا منتظر ہوں،" پنت 2016 میں آئی پی ایل میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے انتہائی متاثر کن رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 98 میچوں میں 2838 رنز اور 147.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔

غور طلب ہو کہ ایک کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد پنت کو ایک بہت ہی مشکل دور سے گزرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ پچھلے آئی پی ایل ایڈیشن، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ سے محروم رہے۔ اس دشوار کن مراحل میں شائقین کو ان کے لیے دعائیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے اپ ڈیٹس کے ساتھ ان کی بحالی کے سفر کو قریب سے دیکھا۔ پنت نے اس مشکل وقت میں ملنے والی زبردست حمایت کو تسلیم کیا، جسمانی اور ذہنی بحالی دونوں میں مداحوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنت نے مزید کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ یہ حیرت انگیز رہا ہے کیونکہ جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بہت ساری چیزوں کے دباؤ کی وجہ سے کوئی بھی ہم سے پیار نہیں کرتا ہے۔ یہ ایک مشکل وقت تھا، لیکن مجھے معلوم ہوا کہ لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں اور ہماری عزت کرتے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.