ETV Bharat / sports

Ravinder Jadeja's New Record: جڈیجہ چنئی کی جانب سے نیا سنگ میل عبور کریں گے

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 2:40 PM IST

چنئی سُپر کنگز کے نئے کپتان رویندر جڈیجہ آج جب سن رائزرس حیدر آباد کے خلاف میدان پر اتریں گے تو وہ چنئی سُپر کنگز کی جانب سے 150واں میچ کھیلیں گے۔ Jadeja to Play 150th Match for CSK

رویندر جڈیجہ
رویندر جڈیجہ

چنئی سُپر کنگز آج حیدرآباد ٹیم کے خلاف ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اسٹیڈیم میں سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی، یہ میچ چنئی کے کپتان رویندر جڈیجہ کا فرنچائزی کی جانب سے 150واں میچ ہوگا۔ چنئی کے لیے اب تک صرف دو کھلاڑیوں نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 217 میچوں میں چنئی سُپر کنگز کی نمائندگی کی ہے وہیں سریش رینا نے 200 میچ کھیلے ہیں۔ IPL Records

واضح رہے کہ سی ایس کے، کے ساتھ جڈیجہ کا سفر 2012 میں شروع ہوا تھا۔ پچھلی ایک دہائی کے دوران وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی سے ایک سینیئر کھلاڑی کے طور پر تیار ہوئے ہیں۔ سُپر کنگز کے ساتھ اپنے سفر میں انہوں نے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا تھا، جب دھونی نے آئی پی ایل 2022 سیزن کے آغاز سے ایک دن قبل انہیں کپتانی سونپ دی تھی۔ اسٹار آل راؤنڈر آئی پی ایل میں چنئی کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ وہ اب تک 149 میچوں میں 110 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ وہیں انہوں نے 1523 رنز بھی بنائے ہیں۔ Ravindra Jadeja Records for CSK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.