ETV Bharat / sports

IPL 2022: بٹلر کی طوفانی سنچری، راجستھان کی دہلی پر سنسنی خیز جیت

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 6:46 AM IST

آئی پی ایل 2022 کے 34ویں میچ میں راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ جوس بٹلر کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Rajasthan Royals beat Delhi Capitals

IPL 2022: بٹلر کی طوفانی سنچری، راجستھان کی دہلی پر سنسنی خیز جیت
IPL 2022: بٹلر کی طوفانی سنچری، راجستھان کی دہلی پر سنسنی خیز جیت

جوس بٹلر (116) کی مسلسل دوسری سنچری کے ساتھ راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو جمعہ کے روز آئی پی ایل مقابلے میں 15 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان نے 20 اوور میں دو وکٹ پر 222 کا مضبوط اسکور بنایا اور دہلی کو آٹھ وکٹ پر 207 رنز پر روک دیا۔ راجستھان کی ٹیم سات میچوں میں اپنی پانچویں جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف دہلی کو سات میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Rajasthan Royals beat Delhi Capitals by 15 runs

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کو اچھی شروعات کی ضرورت تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 4.3 اوور میں 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پرسدھ کرشنا نے وارنر کو وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وارنر نے 14 گیندوں پر 28 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سرفراز خان ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے شکار کیا۔ پرتھوی شا 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنانے کے بعد اشون کا دوسرا شکار بنے۔ Rajasthan Royals vs Delhi Capitals

کپتان رشبھ پنت 24 گیندوں میں 44 رنز بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل ایک رن بنانے کے بعد یزویندر چہل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شاردل ٹھاکر 10 رنز بناکر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ ان وکٹوں کے گرنے کے درمیان للت یادو دوسرے سرے پررن بناتے رہے۔ روومین پاول نے آتے ہی دو چھکے لگائے۔ دہلی کو آخری دو اووروں میں 36 رنز درکار تھے۔ کرشنا نے للت یادو کو 19ویں اوور میں پویلین کا راستہ دکھایا۔ للت نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ کرشنا نے 19 واں اوور میڈن پھینکا اور للت کا وکٹ بھی لیا۔

پاول نے آخری اوور کی پہلی گیند پر سیدھا چھکا لگایا۔ پاول نے اوبید میک کوئے کی دوسری گیند پربھی چھکا لگایا۔ تیسری گیند بھی چھکے کے لئے شائقین کے درمیان پہنچ چکی تھی۔ تیسری گیند نو بال ہے یا نہیں اس کو لے کر بحث بھی ہوا۔ کپتان پنت تو دونوں بلے بازوں کو باہر بلانے کا اشارہ کرنے لگے۔ لیکن اس سے پاول کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پاول دوبارہ چھکا نہ لگا سکے اور آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پاول نے 15 گیندوں میں پانچ چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: ممبئی کی مسلسل ساتویں شکست

اس سے قبل بٹلر نے 65 گیندوں میں نو چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے۔ بٹلر اس کے ساتھ ہی بنگلور کے وراٹ کوہلی کے بعد ایک سیزن میں 3 سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔ وراٹ کا 2016 میں 4 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ بٹلر نے اوپنر دیودت پڈیکل کے ساتھ ابتدائی شراکت میں صرف 92 گیندوں پر 155 رنز جوڑے۔ پڈیکل نے 35 گیندوں پر 54 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 19 گیندوں پر 46 رنز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ راجستھان نے پہلے پانچ اووروں میں 29 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد بٹلر نے دہلی کے گیند بازوں کی حالت خراب کردی۔ دہلی کی جانب سے خلیل احمد نے 47 رن پر ایک وکٹ اور مستفیض الرحمن نے 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔ Jose Butler's second century in IPL 2022

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.