راہل دراوڈ بن سکتے ہیں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 1:24 PM IST

Rahul Dravid

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل فائنل کے بعد دبئی میں راہل دراوڈ سے ملاقات کی۔ اس دوران دراوڈ نے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڈ کا ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ بننا طے مانا جا رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راہل دراوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے اس کے لیے رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔

دراوڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کے فائنل کے موقع پر دبئی میں جمعہ کی رات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دراوڈ ٹیم انڈیا کے کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا کہ دراوڑ نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے اتفاق کیا ہے۔ دیگر عہدوں پر اب غور کیا جائے گا جبکہ وکرم راٹھوڑ بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے بھارتی ٹیم ایک تبدیلی سے گزر رہی ہے اور تمام نئے کھلاڑیوں نے دراوڈ کے ساتھ کام کیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ کے لیے عالمی چیمپئن بننے کے راستے پر چلنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔

بی سی سی آئی کے لیے راہل دراوڈ ہمیشہ پہلی پسند رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ سابق کپتان دراوڈ نے بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ سے ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ بننے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جے شاہ اور سورو گنگولی نے دراوڑ سے بات کی اور انہیں یقین دلایا۔ تمام چیزیں اچھی رہیں اور دراوڈ نے ہمیشہ بھارتی کرکٹ کی دلچسپی کو سرفہرست رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری کا معاہدہ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق روی شاستری نے بی سی سی آئی حکام کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ روی شاستری اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کرنا چاہتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.