ETV Bharat / sports

India vs South Africa: چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم سیریز برابر کرنے کے ارادے سے اترے گی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 7:32 PM IST

وشاکھاپٹنم میں تیسرے ٹی 20 کرو یا مرو مقابلے میں شاندار جیت درج کرنے والی بھارتی ٹیم جمعہ کو راجکوٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے میچ میں بڑھے ہوئے حوصلے اور اعتماد کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لیے اترے گی۔ India vs South Africa T20 Series

india vs south africa
بھارت جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز

نئی دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے تیسرے میں شاندار واپسی کی۔ بھارت نے سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (57) اور ایشان کشن (54) کی نصف سنچریوں کے بعد تیز گیندباز ہرشل پٹیل (29 رنوں پر چار وکٹ) اور لیگ اسپنر یزویندرچہل (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے جنوبی افریقہ کو منگل کے روز 48 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو برقرار رکھا۔ بھارت نے پانچ وکٹ پر 179 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوورز میں 131 رنز پرڈھیر کرکے جیت حاصل کی۔ South Africa Tour of India

جمعہ کو راجکوٹ کے میدان میں بھارتی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہونے والا ہے۔ بھارتی ٹیم کو سیریز میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس سیریز میں سلامی بلے باز ایشان کشن نے اپنے بلے سے خوب دھوم مچائی۔ ان کے اعداد و شمار بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ افریقہ کے بیشتر گیندبازوں پر حاوی رہتے ہیں۔ صرف ایک گیند باز کے علاوہ ایشان کشن نے افریقہ کے ہر گیند باز کے خلاف ٹی 20 میں 145 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ India Skipper Rishabh Pant

ایشان کشن نے ٹی 20 میں اینرک نورکیا کی 38 گیندوں پر 203 کے اسٹرائیک ریٹ سے 77 رنز، کگیسو رباڈا کی 42 گیندوں پر 70 رنز 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے اور کیشو مہاراج کے 20 گیندوں پر260 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رن بنائے ہیں جبکہ ڈوین پریٹوریئس اور تبریز شمسی کے خلاف کشن نے بالترتیب 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 29 اور 24 رنز بنائے ہیں۔ وین پارنیل اگرچہ کشن کو ایک بار بھی آوٹ نہ کرپائے ہوں لیکن انہوں نے کشن کو ہاتھ کھولنے کے مواقع بھی نہیں دئے ہیں۔ کشن، پارنیل کی 25 گیندوں پر 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 21 رن ہی بناسکے ہیں۔

تاہم کشن کے پارٹنر رتوراج گائیکواڑ کا بلا رباڈا کے خلاف زیادہ تر مواقع پر خاموش رہا ہے۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری اننگ کھیلنے والے گائیکواڑ ٹی 20 میں رباڈا کے خلاف تین بار آؤٹ ہو چکے ہیں۔ وہ رباڈا کی 42 گیندوں پر 51 رن ہی بنا سکے ہیں۔ رباڈا نے دو بار ہاردک پانڈیا کو بھی اپنا شکار بنایا ہے۔ وہیں گائیکواڑ کو نورکیا نے بھی دوبار ٹی 20 میں اپنا شکار بنایا ہے۔ تاہم انہوں نے نورکیا کی 36 گیندوں پر 186 کے اسٹرائیک ریٹ سے 67 رن بھی بنائے ہیں۔

گذشتہ میچ میں اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے ہرشل پٹیل نے جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دینے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ ہرشل پٹیل جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر پریٹوریئس کو ٹی 20 میں تین بار آؤٹ کر چکے ہیں۔ اپنے جارحانہ انداز کے لیے مشہور پریٹوریئس نے ہرشل کی 9 گیندوں میں دو بار اپنا وکٹ دیا ہے۔ ایسے میں راجکوٹ میں اگر پریٹوریئس خطرناک فارم میں نظر آتے ہیں تو ہرشل کے پاس پریٹوریئس کو زیر کرنے کا مادہ بھی ہے۔ حالانکہ پریٹوریس گیندبازی میں بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر کی بنیاد شریس ایر کو روک سکتے ہیں۔ شریس، پریٹوریئس کی 14 گیندوں میں دو بار اپنا وکٹ دے چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ 9 رن ہی بنا سکے ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ کی سب سے اہم کڑی سمجھے جانے والے ڈیوڈ ملر پانڈیا اور یزویندر چہل کے خلاف کلر کے اپنے خطاب کے ساتھ انصاف نہیں کرپائے۔ پانڈیا ٹی 20 میں چار اور چہل ٹی 20 میں تین بار ملر کو اپنا شکار بناچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک گزشتہ دو میچوں میں افریقی الیون کا حصہ نہیں رہے ہیں لیکن چہل نے ٹی 20 میں چھ بار ڈی کاک کو آؤٹ کیا ہے۔ بھارت کو تیسرے میچ کی طرح چوتھے میچ میں بھی آل راؤنڈ کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا تب ہی اس کی سیریز کو پانچویں اور آخری میچ تک لے جانے کی امیدیں زندہ رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.