ETV Bharat / sports

پی ایس ایل 6: پشاور زلمی اور ملتان سلطان فائنل میں

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:57 AM IST

پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطان کے بعد پشاور زلمی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

peshawar zalmi and multan sultan in the final of psl 6
پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے حضرت اللہ ززائی اور جوناتھن ویلز اور شعیب ملک کی عمدہ بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی اور اسلام آباد نے پشاور کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی نے 175 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 16.5 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا۔ زلمی کی جانب سے حضرت ﷲ ززائی، جوناتھن ویلز اور شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

زلمی کے سلامی بلے باز حضرت ﷲ ززائی نے 44 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ جوناتھن ویلز 55 رنز اور شعیب ملک 10 گیند پر 32 بناکر ناقابل شکست رہے، جوناتھن ویلز نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ شعیب ملک کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: یونس خان نے دیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے استعفی

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کولن منرو کے 29 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار اننگز اور حسن علی کے صرف 16 گیندوں پر 45 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔

منرو نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے جبکہ حسن علی نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عرفان، محمد عمران اور عماد بٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل 6 کا فائنل میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.