PCB Awards 2021: رضوان کو پی سی بی نے 2021 کا سب سے قیمتی کرکٹر منتخب کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 4:48 PM IST

PCB Awards 2021: رضوان کو پی سی بی نے 2021 کا سب سے قیمتی کرکٹر منتخب کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ PCB نے جمعرات کے روز اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو 2021 میں شاندار کارکردگی کے لیے سال کا سب سے قیمتی کرکٹر Mohammad Rizwan Most Valuable Cricketer قرار دیا۔

رضوان Mohammad Rizwan نے اس اعزاز کے لیے بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جیسے اسٹار کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں ایک آزاد پینل نے متفقہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2021 میں رضوان نے ٹیسٹ میں 455، ون ڈے میں 134 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1326 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ تمام فارمیٹس میں وہ 56 مرتبہ وکٹ کے پیچھے بلے بازوں کا شکار Most Valuable Cricketer کیا ہے۔

پی سی بی Pakistan Cricket Board نے اپنے یوٹیوب چینل پر ورچوئل تقریب میں ان ایوارڈز کا اعلان کیا جس کی میزبانی روہا ندیم اور سکندر بخت نے کی۔ اس ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگی اور جیتنے والے کا انتخاب ایک آزاد پینل نے کیا جس میں سابق کپتان راشد لطیف، مرینہ اقبال، طارق سعید، طارق سعید، مظہر ارشد، محمد یعقوب، موہی شاہ، رضوان علی، شاہد ہاشمی اور سہیل عمران شامل ہیں۔

رضوان نے 29 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 1 ہزار 326 رنز اسکور کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے اور اسی وجہ سے انہیں ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

محمد رضوان Mohammad Rizwan نے کہا کہ قیمتی کرکٹر اور ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام رہا جنہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 405 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Ashes Series 4th Test: عثمان خواجہ کی شاندار سنچری، آسٹریلیا کا مضبوط سکور

انہوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے اور ہمیشہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔PCB Awards 2021

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.