ETV Bharat / sports

Reactions on Ben Stokes flood Victim Help بین اسٹوکس کے اعلان پر پاکستانی وزیر اعظم سمیت کھلاڑیوں کا ردعمل

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 5:09 PM IST

Updated : Nov 29, 2022, 6:23 PM IST

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے اعلان کو پاکستانی وزیر اعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں نے انسانیت کے ساتھ ہمدردی قرار دیا ہے۔ Reactions on Ben Stokes over help of flood relief

reactions on Ben Stokes to donate Test match fees against Pakistan to flood relief
بین اسٹوکس کے اعلان پر پاکستانی وزیر اعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں کا ردعمل

حیدرآباد: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سال کے شروع میں سیلاب سے پاکستان کو تباہ ہوتے دیکھنا دل دہلا دینے والا لمحہ تھا اور اس سے ملک اور عوام پر گہرا اثر پڑا ہے۔ میں اس ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی میچ فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کو عطیہ کروں گا۔ انگلش کپتان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی مکمل فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Reactions on Ben Stokes over help of flood relief

انگلش ٹیم کے کپتان کے اعلان پر پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ردعمل دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ 'ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔

reactions on Ben Stokes to donate Test match fees against Pakistan to flood relief
پاکستانی وزیر اعظم

وہیں سابق پاکستانی کھلاڑی و دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے پاکستان سیلاب متاثرین کو اپنی میچ فیس دینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے بڑا قدم قرار دیا ہے۔

reactions on Ben Stokes to donate Test match fees against Pakistan to flood relief
شعیب اختر

سترہ برس بعد انگلینڈ ٹیم کے پاکستان آمد پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ' ہم آپ کا شاندار استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے بین اسٹوکس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے اٹھائے گئے قدم کو سراہتے ہوئے کہاکہ' آپ ہمارے کھیل کے حقیقی سفیر ہیں۔ اس سے دوسرے بھی متاثر ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بہتر کرکٹ کی امید ہے، آل دا بیسٹ۔

reactions on Ben Stokes to donate Test match fees against Pakistan to flood relief
شاہد آفریدی

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچی ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Nov 29, 2022, 6:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.