ETV Bharat / sports

احمد شہزاد کا پی سی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 7:45 PM IST

Ahmed Shehzad Reitres پاکستان کے بلے باز احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، انہوں نے تمام چھ فرنچائزز پر انہیں مقابلے سے باہر رکھنے کی 'جان بوجھ کر کوشش' کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔

احمد شہزاد کا پی سی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
احمد شہزاد کا پی سی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد: احمد شہزاد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کی وجوہات کے بارے میں مختصر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں مختلف فرنچائزز کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی ہیں۔ شہزاد نے کہا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل محنت کی ہے اور پی ایس ایل ڈرافٹ سے عین قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے باہر رکھنے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی ہے۔ لیکن جب سب کچھ پہلے سے منصوبہ بند ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے نہیں معلوم کہ پی ایس ایل میں ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز کو لانا کس کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی انڈینز نے ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

32 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے آخری بار 2020 میں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔ اس فرنچائز کے ساتھ انہوں نے 2019 میں پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔ انہوں نے 2020 میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے سات اننگز میں صرف 61 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر شہزاد نے پی ایس ایل کے 45 میچوں میں 120.06 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1077 رنز بنائے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.