ETV Bharat / sports

پاکستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 5:14 PM IST

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ 10 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔Pakistan Womens Team Win T20 Series

پاکستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی
پاکستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی

ڈنیڈن:ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب پانچویں اوور کی پہلی گیند پر شوال ذوالفقار سات رن بناکر آوٹ ہوگئیں۔ منیبہ علی نے 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35، عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں سے سجی 32 رنز کی ناٹ آوٹ جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ بسمہ معروف اور کپتان ندر ڈار بالترتیب 21 اور 14 رنز بنا سکیں۔

عالیہ ریاض کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ کی جانب سے فرین جونز اور مولی پین فولڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 138 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور ٹیم نے جلد ہی سوزی بیٹس اور سوفی ڈیوائن سمیت چار وکٹیں گنوا دیں۔ جارجیا پلمر نے 28 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ جارجیا کے علاوہ نیوزی لینڈ کی کوئی بھی بلے باز 25 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 127 رنز بنا سکی اور 10 رنز سے میچ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کے آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے نام واپس لینے پررؤف کو نوٹس

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان ویمن ٹیم نے ملک سے باہر سیریز جیتی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیتی تھی۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو کوئنس ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.