ETV Bharat / sports

Pakistan Sri Lanka 1st Test: پاکستانی کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری، سری لنکا کو محض چار رنز کی سبقت

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 10:21 PM IST

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 244 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 119 کی شاندار اننگ کھیل کر سری لنکا کو زیادہ رنز کی لیڈ لینے سے روک دیا۔ سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان نے 148 رنز پر نو وکٹیں گنواں دیے تھے لیکن بابر نے دسویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کی جو کی گال میں دسویں وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت ہے۔Pakistan Sri Lanka 1st Test

Babar Azam
پاکستانی کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری

پاکستان کے کپتان بابر اعظم (119) کی سنچری نے پاکستان کی کشتی کو مجھدار سے نکالتے ہوئے اتوار کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 218 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان نے 148 رنز پر نو وکٹیں گنواں دیے تھے تاہم بابر نے دسویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو 218 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا دوسری اننگز میں صرف چار رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ کرے گا۔Pakistan Sri Lanka 1st Test

میچ کے دوسرے دن کی پہلی گیند پر کپتان دیموتھ کرونارتنے نے اظہر علی کا کیچ ڈراپ کیا تاہم اظہر اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور دو گیندوں کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں نمبر پر آنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر ایک سرے پر کھڑے رہے لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 85 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان سری لنکا کو بڑی برتری دلانے کی راہ پر گامزن تھا لیکن نویں نمبر پر موجود یاسر شاہ (18)، حسن علی (17) اور نسیم شاہ (5) نے بابر کا ساتھ دیا۔

Pakistan Sri Lanka 1st Test, Babar Azam rescues Pakistan with brilliant century in first Test
پاکستانی کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری، سری لنکا کو محض چار رنز کی سبقت

بابر یاسر کے درمیان 27 رنز، بابر حسن کے درمیان 36 رنز اور بابر نسیم کے درمیان 70 رنز جو کہ گال میں دسویں وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت ہے۔ اس شراکت میں نسیم نے صرف پانچ رنز بنائے لیکن انہوں نے 52 گیندیں کھیلتے ہوئے وکٹ پر کافی وقت گزارا۔ بابر نے اس دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ انہوں نے 244 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے پانچ، رمیش مینڈس اور مہیش ٹیکشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاسن راجیتا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنانے کے بعد پاکستان کو 218 رنز پر آؤٹ کر کے چار رنز کی برتری حاصل کر لی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.