ETV Bharat / sports

New Zealand vs Bangladesh Women نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 7:22 AM IST

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو محدود اوورز کی سیریز کے لیے خواتین ٹیم کا اعلان کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ NZ vs BAN Women Cricket Match

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو محدود اوورز کی سیریز کے لیے خواتین ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اگلے سال ہونے والے آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تجربہ کار کپتان سوفی ڈیوائن کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ایک بار پھر 15 رکنی اسکواڈ کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔ سوزی بیٹس، امیلیا کیر، جیس کیر، میڈی گرین اور ہیلی جینسن اس ٹیم ے ساتھ اپنا تجربہ اسکواڈ میں اشتراک کریں گی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز جیس میک فیڈن اس سیریز میں ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ NZ Women Team Squad Against Bangladesh

فروری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہونے سے قبل یہ نیوزی لینڈ کی آخری سیریز ہوگی۔ ہیڈ کوچ بین سوئر کو امید ہے کہ یہاں کچھ مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ ساویر نے کہاکہ"ہم نے پچھلے چند مہینوں میں ایک خاکہ تیار کیا ہے کہ ہم کس طرح کھیلنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ٹی۔ٹوئنٹی فارمیٹ میں، اگلے سال کے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے۔ یہ دورہ اس کام کو جاری رکھنے اور ان منصوبوں کو آزمانے کا ایک موقع ہے۔" ساویر نے کہا کہ "میرے خیال میں اس وقت ہمارے کھیل کا انداز کافی اچھا ہے لہذا ہم ہوم پچز پر تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: New Zealand beat India ولیمسن اور ٹام لیتھم کی شاندار اننگز، بھارت کو سات وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ اسکواڈ: سوفی ڈیوائن (کپتان)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، لارین ڈاؤن، میڈی گرین، بروک ہولیڈے، ہیلی جینسن، فران جوناس، امیلیا کیر، جیس کیر، جیس میک فیڈن، مولی پین فولڈ (صرف ون ڈے)، ہنا روے ( صرف ون ڈے) ، جارجیا پلیمر(صرف ٹی۔ٹوئنٹی)، لی تہوہو (صرف ٹی۔ٹوئنٹی)۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.