ETV Bharat / sports

Road Safety World Series 2022 ہیڈن نے آسٹریلیا لیجنڈز کو سنسنی خیز جیت دلائی

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 5:46 PM IST

ہیڈن نے آسٹریلیا لیجنڈز کو سنسنی خیز جیت دلائی
ہیڈن نے آسٹریلیا لیجنڈز کو سنسنی خیز جیت دلائی

بریڈ ہیڈن (ناٹ آؤٹ 58) کی میچ وننگ نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا لیجنڈز نے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2022 کے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش لیجنڈز کو تین وکٹ سے شکست دی۔ Australia Legends win by 3 wickets

اندور: بنگلہ دیش لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اتوار کو 9 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، جسے آسٹریلیا لیجنڈز نے آخری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ بنگلہ دیش لیجنڈز کی تین میچوں میں مسلسل تیسری شکست ہے، جبکہ یہ آسٹریلیا لیجنڈز کی دو میچوں میں پہلی جیت ہے۔ Road Safety World Series 2022

بنگلہ دیش کی جانب سے ملے 159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے آسٹریلیا لیجنڈز نے تین رن کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ گنوادیا۔ کپتان شین واٹسن (35) اور کیلم فرگوسن (24) نے دوسرے وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی، حالانکہ الیاس سنی نے واٹسن، فرگوسن، نارتھن ریارڈن (03) اور براڈ ہوج (04) کو جلد آؤٹ کرکے 90 رنز کے اسکور تک آسٹریلیا لیجنڈز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔ Magical Brad Haddin powers Aussie Legends to 3 wicket victory in thriller

یہاں سے آسٹریلیا لیجنڈز کی ٹیم ہدف سے دور ہوتی نظر آئی۔ ٹیم کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 26 رنز درکار تھے اور ہیڈن کی شکل میں ان کی امیدیں زندہ تھیں۔ ہیڈن نے یہاں سے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری تین گیندوں پر لگاتار تین چوکے لگا کر آسٹریلیا لیجنڈز کو سنسنی خیز جیت دلادی۔ ہیڈن نے 37 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش لیجنڈز کی جانب سے الیاس کے چار وکٹوں کے علاوہ عبدالرزاق نے دو اور ابوالحسن نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش لیجنڈز کا آغاز انتہائی خراب رہا اور ان کی آدھی ٹیم پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد آخر میں کچھ عمدہ بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 158 رنز تک پہنچ سکی۔ بنگلہ دیش کے اس اسکور تک پہنچنے میں آسٹریلوی گیند بازوں کا بھی اہم کردار رہا جنہوں نے 39 اضافی رنز دیے۔ Australia Legends win by 3 wickets

بنگلہ دیش کے لئے الیاس سنی نے 29 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 32 رنز بنائے جبکہ آلوک کپالی نے 20 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے اتنے ہی رنوں کی اننگ کھیلی۔ نجمس سادات نے ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی، ڈرک نینس، جان ہیسٹنگ، برک میک گین، کپتان شین واٹسن، جارج اسمتھ اور نیتھن ریارڈن نے ایک ایک وکٹ لیا۔ Magical Brad Haddin powers Aussie Legends to 3 wicket victory in thriller

یہ بھی پڑھیں: Aaron Finch Hails Virat Kohli ایرون فنچ نے ویراٹ کوہلی کو بہادر کھلاڑی قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.