ETV Bharat / sports

Virat Kohli Dropped Against West Indies: وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 4:20 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 29 جولائی سے شروع ہوگی جو 7 اگست تک چلے گی، اس سیریز کے لیے بی سی سی آئی نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں وراٹ کوہلی سمیت کئی بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ Kohli and Bumrah rested Against West Indies

Kohli, Bumrah rested from West Indies T20s, Ashwin returns
وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ویسٹ انڈیز دورے پر ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں وراٹ کوہلی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ وراٹ کے علاوہ جسپریت بُمراہ کو بھی سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ India Tour of West Indies

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کوہلی نے بورڈ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آرام دینے کی درخواست کی تھی۔ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ سنجو سیمسن کو ایک بار پھر ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ سیمسن کو حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے کھیلے گئے واحد میچ میں 42 گیندوں پر 77 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما کی کپتانی میں کے ایل راہل اور کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں کا کھیلنا ان کی فٹنس پر منحصر ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد باقی دو میچ سینٹ کٹس کے وارنر پارک میں ہوں گے۔ سیریز کا اختتام فلوریڈا کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے آخری دو میچوں کے ساتھ ہوگا۔

ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریس ایر، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.