ETV Bharat / sports

Yashasvi Jaiswalپرسکون رہنا کامیابی کا راز:یشسوی

author img

By

Published : May 12, 2023, 8:19 PM IST

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے والے راجستھان رائلز کے یشسوی جیسوال نے کہا کہ توجہ اور اعتماد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے۔

پرسکون رہنا کامیابی کا راز:یشسوی
پرسکون رہنا کامیابی کا راز:یشسوی

کولکاتا:ممبئی کے 21 سالہ کھلاڑی یشسوی جیسوال نے جمعرات کو کے کے آر کے خلاف صرف 13 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اوپنر یشسوی کے ناقابل شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت راجستھان نے کے کے آر کو یک طرفہ مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دی۔ یشسوی نے میچ کے بعد کہا، ’’بلاشبہ یہ میری یادگار اننگز تھی جسے آپ کبھی بھولنا نہیں چاہیں گے۔ جب میں بیٹنگ کر رہا تھا تو مجھے لگا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور مجھے اپنی اننگز کو اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔ سنجو (سنجو سیمسن) بھائی میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

یشسوی نے کہا کہ میں اپنی بلے بازی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ آئی پی ایل میں، مجھے دھونی بھائی، راہل بھائی اور ویراٹ بھائی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو قریبی حلقوں سے دیکھنے اور جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان سے کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یوجویندر چہل (25/4) کی مہلک گیندبازی کے بعد نوجوان باصلاحیت اوپنر یشسوی جیسوال (ناٹ آؤٹ 98) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے یک طرفہ میچ میں کے کے آر کو نو وکٹوں سے کچل دیا گیا۔

وینکٹیش ایر (42 گیندوں، 57 رن) کی نصف سنچری کی مدد سے کے کے آر رائلس کے سامنے صرف 150 رن کا ہدف دے سکی۔ جیسوال اپنی دوسری آئی پی ایل سنچری تک نہیں پہنچ سکے، لیکن انہوں نے کپتان سنجو سیمسن (48 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر رائلس کو 13.1 اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔

جیسوال نے اپنی تابناک بلے بازی سے ایڈن گارڈنز کو روشن کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 13 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 98 رن بنائے، جبکہ سیمسن نے 29 گیندوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 48 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:Highest Wickets Taker in IPL یوجویندر چہل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بنے

اس سے قبل چہل نے چار اووروں میں 25 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 143 میچوں میں کل 187 وکٹیں لے کر چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار بولر ڈوین براوو (183) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس جیت کے بعد رائلس 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے جب کہ ساتویں نمبر پر موجود کے کے آر 12 میچوں میں ساتویں شکست کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.