ETV Bharat / sports

IPL 2023 راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب پلے آف کی دوڑ سے باہر

author img

By

Published : May 20, 2023, 6:36 AM IST

آئی پی ایل 2023 کے 66ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔ وہیں اس شکست کے بعد پنجاب بلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ Rajasthan Royals beat Punjab Kings
راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب پلے آف کی دوڑ سے باہر
راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب پلے آف کی دوڑ سے باہر

دھرم شالہ: یشسوی جیسوال (50)، دیودت پڈیکل (51) اور سمرن ہیٹمائر (46) کی شاندار بلے بازی کی بدولت راجستھان رائلز نے جمعہ کو یہاں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں پنجاب کو چار وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں خود کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں جیت کے باوجود راجستھان کو اب ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلور کو بڑے مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔ دھرم شالہ کے خوبصورت گراؤنڈ پر اتار چڑھاؤ سے بھرے اس میچ میں سیم کرن (49 ناٹ آؤٹ)، جیتیش شرما (44) اور شاہ رخ خان (41 ناٹ آؤٹ) کی شاندار بلے بازی کی مدد سے پنجاب کنگز نے 187 رنز بنائے۔ راجستھان نے جیتنے والا ہدف دو گیندیں باقی رہ کر چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جوس بٹلر (0) کی وکٹ لینے کے بعد یشسوی جیسوال اور دیودت پڈیکل نے 73 رنز کی شراکت داری کرکے راجستھان کی فتح کی بنیاد رکھی، جب کہ بعد میں سمرن ہیٹمائر نے ریان پیراگ (20) کے ساتھ مل کر فتح پر مہر ثبت کردی۔ 19ویں اوور میں ہیٹ مائر کی وکٹ گرنے کے بعد میچ ایک بار پھر برابری پر آ گیا لیکن دھرو جورل (10) نے دیپک چاہر کی گیند پر وننگ چھکا لگا کر پنجاب کی امیدیں ختم کر دیں۔ ہیٹمائر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 28 رنز کی اپنی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ انہیں سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیا گیا لیکن انہوں نے ڈی آر ایس کا استعمال کیا جس نے گیند کو ان کے بلے سے دور دکھایا۔ اس کے بعد وہ کورین کی گیند پر کیچ ہو گئے لیکن اس دوران وہ جیت کے لیے مفید رن بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

اس سے قبل پنجاب کنگز کی ٹیم صرف 50 رنز پر ابتدائی چار وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھی لیکن سیم کرن نے پہلے وکٹ کیپر بلے باز جیتیش کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے، جب کہ بعد میں انہوں نے رنز کی رفتار میں اضافہ کیا۔ آل راؤنڈر شاہ رخ نے تیزرفتاری کی اور 73 رنز کی مفید ناٹ آؤٹ شراکت داری کھیلی۔ راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن کا ٹاس جیت کر پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا جب نودیپ سینی (3/40)، ٹرینٹ بولٹ (1/35) اور ایڈم زمپا (1/26) نے پاور پلے کے دوران ایک کے بعد ایک چار وکٹ اکھاڑ دیئے۔ اس وقت میچ مکمل طور پر راجستھان کے ہاتھ میں تھا لیکن ایک سرے پر سیم کرن نے نئے بلے باز جیتیش کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا اور دونوں بلے بازوں نے راجستھان کے گیند بازوں کی ڈھیلی گیندوں کا نشانہ بن کر رنز اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر بنگلور پلے آف کی دوڑ میں برقرار

اس دوران اننگز کے 14ویں اوور میں سینی تیسرا شکار بنے لیکن آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے صرف 28 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ جیتیش کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان شاہ رخ نے بھی راجستھان کے گیند بازوں کے پسینے چھڑادیئے۔ انہوں نے 23 گیندوں کی ناٹ آؤٹ اننگز میں 41 رنز جوڑے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، دوسری جانب نصف سنچری سے صرف ایک رن دو کرن بھی ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے 72 منٹ کریز پر گزارے جس کی وجہ سے پنجاب ایک مشکل ہدف دینے میں کامیاب رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.