ETV Bharat / sports

IPL 2023 کولکاتہ نے چنئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : May 15, 2023, 9:48 AM IST

کولکاتہ نے چنئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی
کولکاتہ نے چنئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل 2023 کے 61ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتہ پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ Kolkata beat Chennai

چنئی: آئی پی ایل 2023 کا 61 واں میچ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلا گیا۔ اس میچ میں کے کے آر نے چنئی کو 9 گیندیں باقی رہ کر 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے کے آر کی اس سیزن میں یہ چھٹی جیت ہے۔ کولکاتہ پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ وہیں چنئی 13 میں سے 7 میچ جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کپتان نتیش رانا نے 44 گیندوں پر 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ نے 43 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ نتیش- رنکو کی نصف سنچری نے کولکاتہ کو 18.3 اوور میں 4 وکٹ پر 147 کے اسکور تک پہنچایا۔ ورون چکرورتی اور سنیل نارائن نے چنئی کے خلاف 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ویبھو اروڑہ اور شاردول ٹھاکر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

نوجوان بلے باز شیوم دوبے کی 48 رنز کی قیمتی اننگز کی مدد سے چنئی سپر کنگس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں اتوار کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سامنے 145 رنز کا ہدف دیا۔ چنئی کے دیگر بلے بازوں کو کے کے آر کے اسپن کے خلاف جدوجہد کرتے دیکھا گیا، لیکن جوجھارو بلے باز دوبے نے 34 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 48 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 144 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، چنئی کو سست پچ پر رن بنانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم کو پہلا دھچکا روتوراج گائیکواڑ (13 گیندوں پر 17 رنز) کی صورت میں لگا جب وہ ورون چکرورتی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شارٹ تھرڈ مین پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی بی نے راجستھان کو 112 رنوں سے شکست دی

چنئی نے پاور پلے میں بھی ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے، حالانکہ میدان کھلنے کے بعد چوکوں اور چھکوں کی خشک سالی رہی۔ اجنکیا رہانے (11 گیندوں، 16 رنز) نے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں چکرورتی کو اپنی وکٹ دے دی، جب کہ ڈیون کانوے (28 گیندوں، 30 رن) کو تحمل سے کھیلتے ہوئے شاردول ٹھاکر نے آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن نے چنئی پر دباؤ بڑھایا اور امباتی رائیڈو اور معین علی کی صورت میں چنئی کی چوتھی اور پانچویں وکٹ گرا دی۔ اننگز کے 11ویں اوور تک صرف 72 رنز بنانے کے بعد چنئی کو بڑے اوورز کی ضرورت تھی۔ دوبے نے 12ویں اوور میں چھکا لگا کر اننگز کی رفتار کو بڑھایا۔ دوبے نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ جڈیجہ ایک چھکے کے ساتھ 24 گیندوں پر صرف 20 رنز ہی بنا سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.