ETV Bharat / sports

IPL 2023 پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو 215 رنز کا ہدف دیا

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 7:47 PM IST

Updated : Apr 22, 2023, 9:43 PM IST

IPL 2023, LIVE: Mumbai Indians opt to bowl vs PBKS
ممبئی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

آئی پی ایل 2023 کے 31 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیموں کی نظریں چوتھی جیت پر ہے۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے 31ویں میچ ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان ہے۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کی نظریں چوتھی جیت پر ہوگی۔ ممبئی نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ممبئی کو 3 میچ میں جیت ملی ہے، جب کہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں پنجاب کنگز کی ٹیم رواں سیزن میں اپنا ساتویں میچ کھیلنے اتری ہے۔ پنجاب نے 6 میں سے 3 جیتے ہیں، جب کہ ٹیم نے تین میچ ہارے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں 29 بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں، جس میں ممبئی نے 15 میچ جیتے ہیں جب کہ 14 میں پنجاب نے فتح حاصل کی ہے۔ اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس سیزن کے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد ممبئی کی ٹیم جیت کی پٹڑی پر لوٹ آئی ہے اور اس نے لگاتار آخری تین میچ جیت لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پہلے دو میچ جیت کر فتح کے پٹری سے اتر گئی۔ پنجاب نے اب تک کل چھ میچ کھیلے ہیں اور تین جیتے ہیں اور تین ہارے ہیں۔

اس میچ میں سب کی نظریں عظیم بلے باز سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر پر ہوں گی۔ تیز گیند باز نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ممبئی نے حیدرآباد کے خلاف میچ میں ارجن کو اننگز کا پہلا اوور کرایا۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے انہیں اننگز کا آخری اوور بھی کرایا جہاں حیدرآباد کو جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے، لیکن ارجن نے پانچ رن دے کر ٹیم کو 14 رن کی جیت دلائی۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی وکٹ بھی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Apr 22, 2023, 9:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.