ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی اور راجستھان کے درمیان مقابلہ، کیپٹلس پہلی جیت کی تلاش میں

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 3:55 PM IST

دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے گوہاٹی پہنچ کر اپنے اگلے میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔ دہلی کیپٹلس اب بھی اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے، جب کہ راجستھان رائلز ایک شکست کے بعد دوبارہ جیت کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کرے گا۔ IPL 2023

IPL 2023, Rajasthan Royals vs Delhi Capitals preview
دہلی اور راجستھان کے درمیان مقابلہ، دہلی کو اب بھی پہلی جیت کی تلاش

گوہاٹی: انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں میچ میں راجستھان رائلز کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہفتہ 8 اپریل کو گوہاٹی میں ہونا ہے۔ اس میچ میں جہاں دہلی کیپٹلس جیت کا کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی وہیں راجستھان رائلز کی ٹیم پنجاب کنگز کے ہاتھوں آخری میچ میں شکست کو بھول کر دوبارہ جیت کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس قبل گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز کی ٹیم کچھ تجربات کی وجہ سے یہ میچ 5 رنز سے ہار گئی۔ آئندہ میچ میں راجستھان ایسی غلطی کو دہرانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پہلے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کو شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں ٹائٹنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں یہ میچ دہلی کیپٹلس کے لیے بہت اہم ثابت ہونے والا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم گوہاٹی پہنچ چکی ہے اور خود کو نئے ماحول کے مطابق تیاری کر رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں اب بھی اپنے ٹاپ آرڈر پر منحصر ہیں۔ ساتھ ہی مڈل آرڈر کو بھی اچھا کھیل دکھانا ہوگا۔

اگر دہلی کی ٹیم اس میچ میں پرفارم نہیں کرتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں نیچے چلی جائے گی اور اس کے لیے پلے آف کی دوڑ میں شامل ہونا مشکل ہو گا۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم دونوں میچ ہارنے کے بعد بھی آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب راجستھان کی ٹیم ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ چوتھے مقام پر برقرار ہے۔ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے آخری 5 میچوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 میچوں میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے تین اور راجستھان رائلز کی ٹیم صرف دو میچ جیت سکی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.