ETV Bharat / sports

IPL 2023 سی ایس کے کو دھچکا، آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی چوٹ سے پریشان

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:48 PM IST

آئی پی ایل سیزن 16ویں کے آغاز سے قبل ہی سی ایس کے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ سی ایس کے، کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے شروعات میچز میں دستیاب ہوں گے یا نہیں اس پر تذبذ برقرار ہے۔ حالانکہ وہ بھارت پہنچ چکے ہیں اور خوب پسینہ بہا رہے ہیں۔ IPL 2023

IPL 2023: Ben Stokes likely to start as specialist batter
آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی چوٹ سے پریشان

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ سیزن 16ویں کا آغاز 31 مارچ سے ہونے جا رہا ہے، لیکن آئی پی ایل سے پہلے ہی چنئی سپر کنگز کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کی وجہ سے شروعات میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں اس پر ابھی تذبذ برقرار ہے۔ CSK نے اسٹوکس کو 16.25 کروڑ روپے میں سائن کیا ہے، حالانکہ بین اسٹوکس آئی پی ایل کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پسینہ بہا رہے ہیں۔ تاہم سی ایس کے کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی پر امید ہیں کہ اسٹوکس جلد ہی ٹورنامنٹ میں گیند بازی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بین اسٹوکس گذشتہ کئی برسوں سے گھٹنے میں بار بار ہونے والی انجری سے پریشان ہیں۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ پر وہ دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 9 اوورز کر سکے تھے، جب کہ انہوں نے سیریز کے آخری دن ویلنگٹن میں درد کے ساتھ بیٹنگ کی۔ تاہم اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس چوٹ کی کے لیے علاج موجود ہے، لیکن انہوں نے اس کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ ESPNcricinfo کے مطابق سٹوکس انجیکشن لگاتاے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔

بین اسٹوکس نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ آئی پی ایل کے اختتام سے قبل ہی ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ درحقیقت انگلش ہوم سیزن کا آغاز یکم جون کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے ہوگا۔ اس کے بعد ایشز سیریز 16 جون سے شروع ہوگی۔ بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔ اسی لیے انہوں نے کہا ہے کہ خود کو ٹیسٹ کے لیے کافی وقت دینا ہوگا۔ بتادیں کہ آئی پی ایل 31 مارچ سے شروع ہوگا اور 28 مئی کو ختم ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.