ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز کی شاندار جیت، سنجو سیمسن کی عمدہ بلے بازی

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 7:03 PM IST

Updated : Mar 29, 2022, 11:11 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کے پانچویں میچ میں راجستھان رائلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے دیا۔

Sunrisers Hyderabad vs Rajasthan Royals
Sunrisers Hyderabad vs Rajasthan Royals

سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلز ٹیمیں جیت کے ساتھ اس سیزن کی مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گی۔ 2022 کے سیزن کی میگا نیلامی کی وجہ سے اس بار دونوں ٹیموں کے پاس کئی نئے کھلاڑی ہیں۔ اس بار راجستھان کی ٹیم نے تمام گیند بازوں اور بلے بازوں پر بڑا داؤ کھیلا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد اسکواڈ: کین ولیمسن(کپتان)،ابھیشیک شرما، راہل تریپاٹھی، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرم، عبدالصمد، واشنگٹن سندر، روماریو شیفرڈ، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، عُمران ملک

راجستھان رائلز اسکواڈ: سنجو سیمسن(کپتان، وکٹ کیپر) یشسوی جیسوال، جوز بٹلر، دیو دت پڈیکل، شیمرون ہیٹمائر، ریان پراگ، روی چندرن اشون، ناتھن کولٹر نائل، یزویندر چہل، ٹرینٹ بولٹ، پرسدھ کرشنا

گیند بازوں میں اس بار راجستھان کو تجربہ کار بھارتی اسپنرز روی چندرن اشون، یزویندر چہل، نیوزی لینڈ کے خطرناک گیندباز ٹرینٹ بولٹ، جمی نیشام اور آسٹریلیا کے ناتھن کولٹر نائل کی خدمات حاصل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کپتان سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کے علاوہ شمرون ہیٹمائر، راسی وین ڈیر ڈوسن، ڈیرل مچل اور نیشام جیسے شاندار بلے باز بھی دستیاب ہیں۔ Sunrisers Hyderabad vs Rajasthan Royals

دوسری جانب حیدرآباد ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کی ذمہ داری ایک بار پھر کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہے۔ بھونیشور کمار، عمران ملک اور ٹی نٹراجن کے ساتھ اس بار نوجوان تیز گیند باز مارکو یانسن اور فضل حق فاروقی بھی بولنگ اٹیک میں موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عبدالصمد، نکولس پورن، ایڈم مارکرم، گلین فلپس اور روماریو شیفرڈ جیسے بلے باز دستیاب ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میگا نیلامی میں فرنچائزز کے کروڑوں روپے خرچ کرنے والے کھلاڑی میدان میں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فارم اور ان کی فٹنس ٹیم کے لیے ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 29, 2022, 11:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.