ETV Bharat / sports

IPL 2022 39th Match: رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 7:13 PM IST

Updated : Apr 26, 2022, 7:28 PM IST

آئی پی ایل کا 39واں میچ راجستھان رائلز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے درمیان پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں رائل چیلینجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Royal Challengers Bangalore vs Rajasthan Royals

رائل چیلینجرز بنگلور
رائل چیلینجرز بنگلور

انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی حیرت انگیز کاکردگی کی بدولت ابھی تک ہر کسی کو محظوظ کروانے والی راجستھان رائلز آج رائلز چیلینجرز بنگلور کے خلاف جیت حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور کا مقصد بھی پوائنٹس ٹیبل میں برتری حاصل کرنا ہوگا، آئی پی ایل 2022 پوائنٹس ٹیبل میں فی الحال راجستھان رائلز نے 7 میچوں میں 5 جیت کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ رائل چلینجرز بنگلور نے 8 میچ کھیلے ہیں جس میں اسے بھی 5 جیت ملی ہے لیکن رن ریٹ اور میچوں کی بنیاد پر وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ RCB vs RR IPL Match

راجستھان رائلز (پلیئنگ الیون): سنجو سیمسن(کپتان، وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، دیودت پڈیکل، شمرون ہیٹمائر، ریان پراگ، ڈیرل مچل، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، کلدیپ سین، پرسدھ کرشنا، یُزویندر چہل

رائل چیلنجرز بنگلور (پلیئنگ الیون): فاف ڈو پلیسس (کپتان)، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، سویاش پربھودیسائی، رجت پاٹیدار، شہباز احمد، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج

راجستھان رائلز
راجستھان رائلز

رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان آج ہونے والے آئی پی ایل میچ میں راجستھان کے جوس بٹلر کو روکنا بنگلور کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ بٹلر اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور وہ رواں سیزن اب سب سے زیادہ 491 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ بٹلر نے یہ رن 81.83 کے اوسط اور 161.51 کی اسٹرائیک سے بنائے ہیں ۔ پچھلے آٹھ آئی پی ایل میچوں میں بٹلر کے نام چار سنچریاں ہیں۔ ایم سی اے کے میدان میں بھی ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ بٹلر نے یہاں پانچ ٹی20 میچوں میں 51.66 کے اوسط اور 161.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 155 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated : Apr 26, 2022, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.