ETV Bharat / sports

IPL 2022: رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Apr 12, 2022, 7:37 PM IST

آئی پی ایل کا 22واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بنگلور نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

Chennai Super Kings vs Royal Challengers Bangalore
Chennai Super Kings vs Royal Challengers Bangalore

چنئی سُپر کنزگ آج رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف میدان پر اترے گی تو پچھلی شکستوں کو بھول کر اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، چنئی سُپر کنگز رواں آئی پی ایل سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے جبکہ اسے مسلسل چار میچوں میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے، یہ چنئی کے لیے کسی بُرے خواب سے کم نہیں ہے کیوں کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کی وہ چنئی سُپر کنگز کو اپنے افتتاحی چاروں میچ میں مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب لیگ کی بدقسمت ٹیم کہلائی جانے والی رائل چیلینجرز بنگلور کے حوصلے کافی بُلند ہیں اور اس نے تین میں سے دو میچوں میں جیت درج کی ہے۔ Chennai Super Kings vs Royal Challengers Bangalore

رائل چیلنجرز بنگلور: فاف ڈو پلیسس(کپتان)، انوج راوت، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، وانندو ہسارنگا، جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج، سویش پربھودیسائی، آکاش دیپ

چنئی سپر کنگز: رویندر جڈیجہ(کپتان)، رابن اتھپا، رتوراج گائیکواڑ، معین علی، امباتی رائیڈو، شیوم دوبے، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ڈوین براوو، کرس جارڈن، مہیش تھیکشنا، مکیش چودھری

آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کے لیے رواں سیزن ابھی تک کا انتہائی مایوس کُن ثابت ہوا ہے جس میں اس نے چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن آج وہ رائل چیلینجرز بنگلور کے خلا سیزن کی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ بنگلور اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔ آج کا میچ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ آج چنئی سُپر کنگز سے ہوگا جو لگاتار چار میچ ہارنے کے بعد اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔ ممبئی انڈینز نے لگاتار پانچ میچ ہارنے کے بعد بھلے ہی آئی پی ایل میں واپسی کی ہو لیکن چنئی جس صورتحال میں ہے وہ ان کے لیے کچھ نیا ہے۔ چنئی اور بنگلور کے درمیان 22 واں میچ آج یعنی 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ CSK vs RCB Match Preview

Last Updated : Apr 12, 2022, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.