ETV Bharat / sports

IPL 2021: دہلی نے ممبئی کو چار وکٹ سے شکست دی

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:12 PM IST

IPL 2021: دہلی نے ممبئی کو چار وکٹ سے شکست دی
IPL 2021: دہلی نے ممبئی کو چار وکٹ سے شکست دی

آئی پی ایل 2021 کے 46 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

تیز گیندباز اویش خان اور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کے تین۔تین وکٹوں کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما 10 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے سات رنز بنانے کے بعد اویش خان کا شکار بن گئے۔ کوئنٹن ڈی کاک 18 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور اکشر کا دوسرا شکار بن گئے۔ سوربھ تیواری 18 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنانے کے بعد اکشر کا تیسرا شکار بن گئے۔

جینت یادو نے صرف چار گیندوں پر 11 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ جینت اننگز کے آخری اوور میں آف اسپنر روی چندرن اشون کی پہلی گیند پر چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کرونال پانڈیا نے اشون کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ممبئی کو 129 تک پہنچا دیا۔ کرونل ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اویس نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر تین اور اکشر نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ نورٹجے اور اشون کو ایک ایک وکٹ ملی۔

چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کے ٹاپ بلے بازوں نے شارجہ کی مشکل پچ پر ہڑبڑاہٹ دکھائی۔ شیکھر دھون سات گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے آٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی پرتھوی شاہ نے سات گیندوں پر چھ رن بناکر کرونال پنڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ کو ناتھن کولٹر نائل نے نو رن پر پاؤں کے پیچھے سے بولڈ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط واپسی بہت معنیٰ رکھتی ہے: دھونی

پنت اور سریئس ایئر نے چوتھی وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے۔ خطرناک طریقے سے کھیلتے ہوئے پنت نے 26 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا لیکن آف اسپنر جینت یادو پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اکشر پٹیل نو رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شمرون ہیٹ مائر نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے لیکن ہیٹ مائر کو 93 کے اسکورپر جسپریت بمراہ نے آوٹ کرلیا۔ اس وقت دہلی کی اننگز مشکل میں تھی لیکن ایئر موجود تھے۔

ایئر کو اشون کی شکل میں ایک اچھا ساتھی ملا اور دونوں نے ساتویں وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 39 رن جوڑکر دہلی کے خیمے میں خوشیاں بھردیں۔ اشون نے آخری اوور میں کرونال کی پہلی گیند پر ایک شاندار چھکا مار کر میچ ختم کیا۔ اکشر پٹیل کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.