ETV Bharat / sports

IPL Match in Dharamshala Cricket Stadium دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم آئی پی ایل کی میزبانی کیلئے تیار

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:23 AM IST

آئی پی ایل کا 64واں اور 66واں میچ ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچز 17 اور 19 مئی کو ہوں گے۔ آئی پی ایل کے دونوں میچوں کی کامیاب میزبانی کے لیے ڈپٹی کمشنر کانگڑا ڈاکٹر نپن جندال نے میٹنگ کی اور میچ کے حوالے بات چیت کی۔ Himachal Deputy commissioner meeting over ipl match

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم آئی پی ایل کی میزبانی کے لیے تیار
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم آئی پی ایل کی میزبانی کے لیے تیار

دھرم شالہ: آئی پی ایل کے دو میچ 17 مئی اور 19 مئی کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ 17 مئی کو یہاں پنجاب اور دہلی کی ٹیموں کے درمیان اور 19 مئی کو پنجاب اور راجستھان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے دونوں میچوں کی کامیاب میزبانی کے لیے ڈپٹی کمشنر کانگڑا ڈاکٹر نپن جندال نے منگل کو یہاں متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایچ پی سی اے اسٹیڈیم دھرم شالہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں انہوں نے دونوں میچوں کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میچ کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے قانون، ٹریفک اور پارکنگ کے نظام، صحت کی خدمات، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، شہر کی صفائی اور فائر سروسز سمیت دیگر متعلقہ تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر نپن جندال نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ میچ سے متعلق تمام ضروری تیاریوں کو وقت پر مکمل کریں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران امن و امان کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے کہا کہ وہ دھرم شالہ کے آس پاس کے علاقے میں قابل مرمت سڑکوں کو جلد از جلد مکمل کرے۔ انہوں نے محکمہ برقیات اور میونسپل کارپوریشن دھرم شالہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ علاقہ میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام مقررہ مدت میں مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Waseem Jaffer on Umran اگر عمران ملک پر بھروسہ نہیں ہے تو ایس آر ایچ کو ٹیم میں کسی بلے باز کو شامل کرنا چاہیے، جعفر

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر نپن جندال میونسپل کارپوریشن دھرم شالہ کے عہدیداروں کو میچ کے دوران دھرم شالہ شہر اور کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کی بھی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میچ کے دوران گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مقررہ جگہوں پر نمبر لگا کر ڈائریکشن بورڈ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے ایگزٹ گیٹس سے لے کر پارکنگ کی جگہوں تک سمت بورڈز لگانے کی ہدایت دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.