ETV Bharat / sports

IPL Final چینی سپرکنگس کا ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:28 PM IST

Updated : May 29, 2023, 8:00 PM IST

چینی سپرکنگس کا ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
چینی سپرکنگس کا ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

احمدآباد میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل 2023 کے خطابی معرکہ میں دھونی کی قیادت والی چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

احمد آباد: چنئی سپرکنگس کے کپتان دھونی نے بارش کے سبب آوٹ فیلڈ سے گیبدبازوں کو مدد ملنے کی امید ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ٹاس ہارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ بارش اور موسم پر کس کا کنٹرول ہے۔ ہم اپنی طرف سے بہترین کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے پیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا آئی پی ایل نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ضوابط کے مطابق، آئی پی ایل فائنل کے لیے پیر کو اضافی دن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے فائنل اتوار کو شام 7:30 بجے اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔ میچ شروع کرنے کا آخری وقت رات 12:06 تھا لیکن بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا کہ جن تماشائیوں نے اتوار کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں وہ پیر کوبھی مانے جائیں گے۔ بورڈ نے شائقین کے صبر اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پیر کو اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں آنے کی اپیل کی۔ گجرات اور چنئی اب چیمپئن بننے کے لیے پیر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر بارش کی وجہ سے میچ رات 9:35 بجے شروع نہیں ہوتا ہے تو ٹائٹل میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اگر میچ رات 11 بجکر 56 منٹ پر شروع ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں پانچ پانچ اوورز بیٹنگ کریں گی۔ میچ رات 12:06 بجے شروع ہونے پر فاتح کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔

یہ بھی پٖڑھیں: Ambati Rayudu Retirement رائیڈو فائنل کے بعد آئی پی ایل سے ریٹائر ہو جائیں گے

قواعد کے مطابق اگر دوسرے دن بھی فائنل نہیں ہوپاتا ہے تو لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت جائے گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد گجرات 10 جیت اور چار ہارسمیت 20 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست تھی، جبکہ چنئی آٹھ جیت، پانچ ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پرتھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو احمد آباد میں بارش کا 10 فیصد امکان ہے۔

Last Updated :May 29, 2023, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.