ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 7:06 AM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

یزویندر چہل کی بہترین گیند بازی اور دیودت پڈیکل کی بہترین بلے بازی کے بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے تیسرے میچ میں پیر کو سن رائزرس حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی
آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی

رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے آئی پی ایل 2020 کے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی
آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی

یزویندر چہل کی بہترین گیند بازی اور دیودت پڈیکل کی بہترین بلے بازی کے بدولت رائل چیلنجرز بنگلور میچ جیتنے کامیاب رہی۔۔

سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے اپنے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آرون فنچ اور دیودت پڈیکل کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت کی مدد سے بنگلور نے مقرہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی
آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی

بنگلور کی جانب سے آرون فنچ نے 27 گیندوں میں 2 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ دیودت نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 42 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 8 چوکے لگائے۔ کپتان وراٹ کوہلی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اے بی ڈویلیئرز نے 30 گیندوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے دو چھکے اور چار چوکے لگائے۔ ڈی ویلیئرز کا آئی پی ایل میں 34 ویں نصف سنچری ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے لیے ٹی نٹراجن، وجے شنکر اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی
آئی پی ایل 2020: بنگلور نے حیدرآباد کو شکست دی

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020: سن رائیزرس حیدر آباد نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کی پوری ٹیم 19.4 اوور میں 153 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حیدرآباد کی جانب سے جانی بیریسٹو نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ جبکہ منیش پانڈے نے 34 رنز بنائے۔

بنگلور کی جانب سے یزویندر چہل نے 3 وکٹ، نودیپ سینی اور شوم دوبے نے دو دو وکٹ جبکہ ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.