ETV Bharat / sports

پڈیکل اور کوہلی کی بدولت بنگلور کی فتح

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 9:24 PM IST

سلامی بلے باز دیودوت پڈیکل (63) اور کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 72) کی شاندار نصف سنچریوں سے رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلز کو یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری جیت کے ساتھ سرفہرست کا مقام حاصل کیا۔

RCB
RCB

بنگلور نے لیگ اسپنر یزویندر چہل (24 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے راجستھان کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 154 رن پر روک دیا ۔ اس کے بعد بنگلور نے پڈیکل اور وراٹ کی نصف سنچری اننگز سے 19.1 اوورز میں دو وکٹ پر 158رن بنا کر آسانی سے میچ اپنے نام کردیا۔

بنگلور کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وراٹ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے جبکہ راجستھان کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نوجوان بلے باز دیودوت پڈیکل نے اپنا شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے چار میچوں میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی جبکہ وراٹ نے فارم میں واپسی کی اور آئی پی ایل میں اپنی 37 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

پڈیکل نے 45 گیندوں پر 63 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ نے کپتانی ذمہ داری سبھاتے ہوئے 53 گیندوں پر ناٹ آوٹ 72 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔

پڈیکل اور وراٹ نے دوسرے وکٹ کے لیے 99 رنز کی میچ جیتانے والی شراکت کی۔ آرون فنچ آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پڈیکل اور وراٹ نے مضبوط شراکت کی۔ پڈیکل کو جوفرا آرچر نے بولڈ کیا۔وراٹ نے میچ کا اختتام اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ میچ کو پانچ گیندیں پہلے ہی کردیا۔ ڈی ویلیئرز نے فاتح چوکا لگایا اور 10 گیندوں میں 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل راجستھان نے مہیپال لومرور کی 47 رنز کی شاندار اننگز اور راہل تیواتیا کی ناٹ آوٹ 24 اور جوفرا آرچر کے ناٹ آوٹ 16 رن کے اہم تعاون سے چھ وکٹ پر 154 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا لیکن یہ جیتنے کے لیے کافی نہیں تھا۔

راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی۔ راجستھان نےتیز گیند باز انکت راجپوت کی جگہ اس میچ میں مہیپال لومرور کو ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 31 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔

راہل تیواتیا نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ تیواتیا نے اننگز کے آخری اوور میں تیز گیندباز نودیپ سینی کی گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگائے۔ آرچر نے 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 16 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

سلامی بلے باز جوز بٹلر نے 12 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے پانچ اور سنجو سیمسن چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رابن اتھپا نے 22 گیندوں پر ایک چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ ریان پیراگ نے ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 16 رن بنائے۔

بنگلور کے لیگ اسپنر یزویندر چہل سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ چہل نے چار اوورز میں 24 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیمسن، اتھپا اور لومرور کو آؤٹ کیا۔ اسورو ادانا نے 41 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسمتھ اور پراگ کو آؤٹ کیا جبکہ سینی نے بٹلر کو اپنا شکار بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.