ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کوالیفائر: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:15 PM IST

Updated : Nov 5, 2020, 7:33 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2020 کے پلہے کوالیفائر میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

delhi capitals
delhi capitals

پہلا کوالیفائر دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے مابین دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے مابین کوالیفائر میچ سے آئی پی ایل 13 کا پہلا فائنلسٹ طئے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں داخلہ حاصل کر لے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم کو فائنلسٹ بننے کا ایک اور موقع ملے گا یعنی دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم پہلے کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم سے ایلیمینیٹر میچ کھلے گی جس سے دوسری فائنلسٹ ٹیم کو فیصلہ ہوگا۔

چار مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز نے 14 لیگ میچوں میں 9 جیت کے بعد 18 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام پر ہے جبکہ دہلی نے 14 میچوں میں 8 میچ جیتے ہیں اور 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ممبئی اور دہلی کے مابین پہلے کوالیفائر کی فاتح ٹیم 10 نومبر کو ہونے والے فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم 8 نومبر کو دوسرے کوالیفائر میں ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔

ممبئی نے سب سے پہلے پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی اس کے باوجود وہ اپنا آخری لیگ میچ سن رائزرس حیدرآباد سے 10 وکٹوں سے ہار کر پہلے کوالیفائر میں کھیلے گی۔ دوسری جانب دہلی نے اپنے آخری لیگ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے بعد دہلی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ کوالیفائر میں داخل ہوئی ہے۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.