ETV Bharat / sports

دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 7:06 AM IST

دہلی نے 20 اوورز میں تین وکٹ پر 189 رن کے چیلنج سے پر اسکور بنایا اور پھر حیدرآباد کے سخت چیلنج پر قابو پا لیا۔ حیدرآباد نےآٹھ وکٹ پر 172 رن بنائے۔ حیدرآباد کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ہی باہر ہوگئی۔

دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں
دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں

سلامی بلے باز شیکھر دھون کی 78 رن کی شاندار نصف سنچری، مارکس اسٹائنس (38 رن اور 26 رن پر تین وکٹ) کے زبردست مظاہرے اور کیگیسو ربادا (29 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے دہلی کیپیٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو کوالیفائر دو میں 17 رنو سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں دس نومبر کو گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس سے ہوگا۔

دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں
دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں

دہلی نے بیس اوور میں تین وکٹ پر 189 رن کے چیلنج سے پر اسکور بنایا اور پھر حیدرآباد کے سخت چیلنج پر قابو پالیا۔ حیدرآباد نےآٹھ وکٹ پر 172 رن بنائے۔ حیدرآباد کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ہی باہر ہوگئی۔

دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں
دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں

فائنل ان دو ٹیموں کے درمیان ہوگا جو لیگ انڈیکس میں پہلے اور دوسرے مقام پر رہی تھی، ممبئی کو پہلا اور دہلی کو دوسرا مقام ملا تھا، ممبئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو شکست دی تھی لیکن اب دونوں ٹیمیں خطابی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ممبئی پانچویں مرتبہ اوردہلی پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کے ارادے سے اترے گی۔

دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں
دہلی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں

اس دلچسپ مقابلے میں شیکھر نے 50 گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

حیدرآباد کی طرف سے سندیپ نے ایک وکٹ اور راشد نے چھبیس رن پر ایک وکٹ لیا جبکہ ہولڈر نے پچاس رن لٹا کر ایک وکٹ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.