T20 World Cup: آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی خراب بلے بازی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 3:41 PM IST

Updated : Oct 23, 2021, 4:42 PM IST

t20 world cup australia win toss elect to field against south africa

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 12 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے

جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھی وکٹ 46 رنز پر گر گئی ہے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینرک کلاسین تھے جنہوں نے 13 بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان 12، وین ڈر ڈیوسن 2 اور وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 2 اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ’وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم اسے بدلتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔

پچ پر گھاس ہے جس کا مطلب ہے کہ تیز گیند باز نئی گیند کے ساتھ اس پر بولنگ سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسری اننگز میں اسپنرز بھی مفید ثابت ہونگے ۔ بلے بازوں کو رنز بنانے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا، "ہم پہلے بولنگ کرنا چاہیں گے، اچھی وکٹ لگ رہی ہے، کھیل کے دوران چیزوں کو بہت زیادہ بدلتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے پاس ٹیم میں کافی تجربہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان باووما نے کہا "ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے اور ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔"

پہلے مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) ، ٹیمبا باووما (کپتان) ، ایڈن مارکرم ، راسی وان ڈیر ڈوسن ، ڈیوڈ ملر ، ہینرچ کلاسین ، ڈوین پریٹوریس ، کیشو مہاراج ، کگیسو رباڈا ، اینریچ نورٹجے ، تبریز شمسی۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیون اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

Last Updated :Oct 23, 2021, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.