جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، پہنچے نمبر دو پوزیشن پر

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 10:47 PM IST

Joe root
جو روٹ ()

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے وہ پانچویں نمبر پر تھے، لیکن دو میچوں میں دو سنچریوں کے ساتھ، وہ 893 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر بیٹھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ہندوستان کے خلاف لارڈس میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کے ذریعہ جاری مردوں کی ٹسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے سابق نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز روٹ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 180 رنز کی بدولت آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوشین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بلے بازی کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے وہ پانچویں نمبر پر تھے، لیکن دو میچوں میں دو سنچریوں کے ساتھ، وہ 893 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر بیٹھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب ولیمسن سے صرف آٹھ ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:T20 WC 2021 schedule: بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا


آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق دوسرے ٹسٹ میں پلیئر آف دی میچ لوکیش راہل کو بھی رینکنگ میں کافی فائدہ ملا ہے۔ وہ پہلی اننگز میں 129 رنز کی بدولت 19 درجے کی چھلانگ لگا کر 37 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ آٹھو نمبر ہے ، جو انہوں نے نومبر 2017 میں حاصل کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.