ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے کووڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:09 AM IST

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا
آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا

آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا
آسٹریلیا نے کووڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا

کورونا وائرس کے درمیان احتیاطی تدابیر کے تحت دنیا بھر میں کھیل کے مقابلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تاہم کچھ ممالک اب بھی ڈر و خوف میں مبتلا ہیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھیلنے سے احتیاط کررہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دورہ افریقہ کے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا
آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

کورونا وائرس کا خوف، کرکٹ کے میدان میں بھی دکھائی دے رہا ہے
کورونا وائرس کا خوف، کرکٹ کے میدان میں بھی دکھائی دے رہا ہے

آپ کو یاد دلادیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے لیے اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے، جہاں اس کے کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری ہے اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا
آسٹریلیا نے کوویڈ-19 کے سبب جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا

واضح رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.