ETV Bharat / sports

افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاکستان کی سنسنی خیز جیت

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:07 AM IST

Updated : Apr 3, 2021, 9:53 AM IST

افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاکستان کی سنسنی خیز جیت
افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاکستان کی سنسنی خیز جیت

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم نے اننگ کی آخری گیند پر سنسنی خیز فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان نے پہلے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرلی۔

تین یکروزہ میچز کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے وان ڈیر ڈیوسن کی 123 رنز کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 273 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری (103) اور سلامی بلے باز امام الحق (70) کے ساتھ 177 رنز کی عمدہ شراکت کی مدد سے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 274 رنز بنا کر زبردست جیت حاصل کی۔

افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاک کی سنسنی خیز جیت
افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاک کی سنسنی خیز جیت

پاکستان کو آخری چھ گیندوں پر جیت کے لئے تین رن بنانے تھے لیکن ایڈیل فہلوک وایو کے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر شاداب خان آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف نے پانچویں گیند پر دو رنز بنائے اور آخری گیند پر ایک رن لے کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاک کی سنسنی خیز جیت
افریقہ پاکستان ون ڈے: آخری گیند پر پاک کی سنسنی خیز جیت

قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افریقہ کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کے 4 وکٹس محض 55 رنز پر ہی گرگئے۔ تاہم کلاسین اور وان ڈیر ڈیوسن نے ٹیم کے لیے بیش قیمت 116 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 104 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی عمدہ اننگز کیلئے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Last Updated :Apr 3, 2021, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.