ETV Bharat / sports

افغانستان اور آسٹریلیا واحد ٹیسٹ میچ

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 12:16 PM IST

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کے روز کہا ہے کہ آسٹریلیا نومبر -2021 میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے لئے ان کی میزبانی کرے گا۔

Afghanistan and Australia only Test match
افغانستان اور آسٹریلیا واحد ٹیسٹ میچ

اے سی بی کے مطابق، اس کا، کرکٹ آسٹریلیا بورڈ کے ساتھ نومبر میں ٹیسٹ کھیلنے کا معاہدہ ہے لیکن یہ میچ جس گراؤنڈ پر ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

اے سی بی کے نئے سی ای او رحمت اللہ قریشی نے کہا، "آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے اور ہم ان کا سامنا 2021 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کوویڈ 19 کے سبب یہ ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا تھا، لیکن ہمیں خوشی ہے کہ یہ اب نومبر میں ہونے والا ہے۔"

واضح رہے کہ افغانستان کو 2017 میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا تھا۔ وہ اب تک چار میچ کھیل چکی ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب کہ وہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ جیت چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.