ETV Bharat / sports

سچن تندولکر کی زندگی کے دلچسپ پہلو

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 4:03 PM IST

Sachin Tendulkar Birthday Special
Sachin Tendulkar Birthday Special

افسانوی بلے باز اور عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کا آج 49 واں یوم پیدائش ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان کی زندگی کے چند دلچسپ پہلو۔ Interesting Facts of Sachin Tendulkar Life

سچن رمیش تندولکر، یہ وہ نام ہے جس سے ہر بھارتی باشندہ آشنا ہے، نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی اس نام اور اس شخصیت کے دیوانے موجود ہیں۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بھارت کے افسانوی کرکٹر عظیم بلے باز سچن تیندولکر کی۔ سچن تیندولکر 45 عالمی کپ مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 56.96 کے اوسط سے 2278 رنز بنائے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ سچن نے سنہ 1992 سے 2011 تک چھ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے لیکن انہیں عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے کئی برسوں تک انتظار کرنا پڑا اور انہیں اپنے آخری عالمی کپ میں ٹرافی اٹھانے کا موقع ملا جب بھارتی ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں سری لنکا کو شکست دے کر 28 برسوں کے بعد عالمی کپ خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ Sachin Tendulkar Birthday

  • 6⃣6⃣4⃣ international matches
    3⃣4⃣,3⃣5⃣7⃣ international runs
    1⃣0⃣0⃣ international tons
    2⃣0⃣1⃣ international wickets

    Here's wishing the ever-so-inspirational & legendary @sachin_rt a very happy birthday. 🎂 👏 🙌 #TeamIndia pic.twitter.com/d70JoSnJd8

    — BCCI (@BCCI) April 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  1. آج 24 اپریل کو سچن تندولکر کا یوم پیدائش ہے، وہ 24 اپریل سنہ 1973 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔
  2. راجاپر کے مراٹھی برہمن خاندان میں پیدا ہوئے سچن کا نام ان کے والد رمیش تندولکر نے اپنے چہیتے موسیقار سچن دیو برمن کے نام پر رکھا ہے۔
  3. ان کے بڑے بھائی اجیت تندولکر نے انہیں کرکٹ کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی۔
  4. سچن کے ایک بھائی نتن تندولکر اور ایک بہن ہے۔
  5. سنہ 1995 میں سچن تندولکر کی شادی انجلی تندولکر سے ہوئی۔
  6. سچن نے شاردا آشرم وديا مندر میں اپنی تعلیم مکمل کی اور وہیں پر انہوں نے انسٹرکٹر (کوچ) رماكانت آچریكر کے کی نگرانی میں اپنی کرکٹ زندگی کا آغاز کیا۔
  7. سچن کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
  8. بھارت کے سب سے اعلی شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازے جانے والے سب سے پہلے کھلاڑی اور سب سے کم عمر کے شخص ہیں۔
  9. سنہ 2008 میں وہ پدم وبھوشن سے نوازے جا چکے ہیں۔
  10. سنہ 1989 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد وہ بلے بازی میں کئی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
  11. انہوں نے ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہے۔
  12. سچن ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 14000 سے زیادہ رن بنانے والے وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔
  13. سچن نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ سنہ 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا۔
  14. نوجوانی میں سچن اپنے کوچ کے ساتھ مشق کرتے تھے اور ان کے کوچ اسٹمپ پر ایک سکہ رکھ دیتے اور جو بھی گیند باز سچن کو آؤٹ کرتا، وہ سکہ اس گیند باز کو ملتا تھا اور اگر سچن بغیر آؤٹ ہوئے پورے وقت بلے بازی کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ سکہ ان کا ہو جاتا تھا۔
  15. سچن کے مطابق اس وقت جیتے گئے 13 سکے آج بھی انہیں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔
  16. نومبر 2013 میں ممبئی میں سچن کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے عزم کے بعد ہی بھارتی حکومت نے بھی انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا اعلان کیا تھا
  17. 4 فروری 2014 کو اُس وقت کے صدر پرنب مکھرجی نے صدارتی محل میں منعقد تقریب میں ان کو بھارت رتن سے نوازا تھا۔
  18. 40 برس کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن سب سے کم عمر شخص اور سب سے پہلے کھلاڑی ہیں۔
  19. غور طلب ہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز کھیل کے میدان میں نہیں دیا جاتا تھا لیکن سچن کو یہ اعزاز دینے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی۔
  • یوں تو سچن تیندولکر نے بے شمار ریکارڈز بنائے ہیں ان کے چند ریکارڈز پر ایک نظر۔
  1. میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف 100 ویں سنچری
  2. یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی۔
  3. یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ (18000 سے زیادہ) رنز
  4. یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ 49 سنچری۔
  5. یک روزہ بین الاقوامی ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز۔
  6. ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (51) سنچری
  7. آسٹریلیا کے خلاف 5 نومبر 2009 کو 175 رن کی اننگ کے ساتھ یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ہزار رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بنے
  8. ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ۔
  9. ٹیسٹ کرکٹ 13000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز
  10. یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز
  11. یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ
  12. بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ 30000 رنز بنانے کا ریکارڈ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.