ETV Bharat / sports

India vs West Indies Test پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 9:30 AM IST

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے لیے روی چندرن اشون اور یشسوی جیسوال میچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔ اشون نے میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے جیسوال نے 171 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ India Beat West Indies in first Test

پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت
پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت

ڈومینیکا: بھارت کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون کی کرشمائی بولنگ کے بدولت بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رنز سے شکست دے دی۔ اشون نے پہلی اننگز میں 5 جبکہ دوسری اننگز میں 7 وکٹ لیے۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رنز سے شکست دی۔ یہ اننگز اور رنز کے لحاظ سے ایشیا سے باہر بھارت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل، یشسوی جیسوال ڈیبیو پر 150 رنز بنانے والے تیسرے بھارتی بن گئے۔ یشسوی جیسوال نے پہلی اننگ میں 171 رنز بنائے جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یشسوی جیسوال (171) اور روہت شرما (103) کے درمیان ڈبل سنچری کی شراکت اور وراٹ کوہلی (76) کی نصف سنچری کی حصہ داری کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعہ کے روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 421 رنز پر ڈکلیئر کی اور بعد ازاں ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں چائے کے وقت سے کچھ دیر قبل تک صرف 19 رنز پر 2 وکٹ سے میزبان ٹیم پر دباؤ بنایا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا اور ٹی چندر پال دسویں اوور میں آٹھ رنز بنا کر جڈیجا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کپتان بریتھویٹ (سات) کو روی چندرن اشون نے رہانے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تیسرے سیشن میں ٹرننگ پچ پر اشون اور بھی خطرناک ہو گئے۔ انہوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جیت دلانے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Yashasvi Jaiswal Century یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

روی چندرن اشون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 کے پلیئنگ 11 میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 کے بعد پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے بہترین باؤلنگ کر کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔ اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کل 12 وکٹ لیے۔ انہوں نے اکیلے ہی پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کردیا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 جولائی کو ترینیداد میں کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.