ETV Bharat / sports

Indian Football Team ہندوستانی فٹ بال ٹیم بالاسور متاثرین کے لیے کرے گی 20 لاکھ روپے کا عطیہ

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 7:13 PM IST

ہندوستانی فٹ بال ٹیم بالاسور متاثرین کے لیے کرے گی 20 لاکھ روپے کا عطیہ
ہندوستانی فٹ بال ٹیم بالاسور متاثرین کے لیے کرے گی 20 لاکھ روپے کا عطیہ

ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم اس ماہ کے شروع میں بالاسور ٹرین حادثے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے 20 لاکھ روپے عطیہ کرے گی۔

بھونیشور:ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کے 87 ویں بین الاقوامی گول اور لالیانزوالا چھانگٹے کے گول کی بدولت ہندوستان نے اتوار کی رات کالنگا اسٹیڈیم میں انٹرکانٹینینٹل کپ کے فائنل میں لبنان کو 2-0 سے شکست دی۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اس کامیابی پر ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو ایک کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ فٹ بال ٹیم نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ وہ بالاسور ٹرین حادثے کے متاثرین کو 20 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔

ہندوستانی فٹ بال نے ٹویٹ کیاکہ ہم اپنی جیت کے لیے ٹیم کو نقد انعام دینے کے لیے حکومت اوڈیشہ کے شکر گزار ہیں۔ ڈریسنگ روم کے فوری اور اجتماعی فیصلے کے طور پر، ہم نے اس رقم میں سے 20 لاکھ روپے ریاست میں اس مہینے کے شروع میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ کوئی بھی جانی نقصان کی تلافی نہیں کر سکتا، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ خاندانوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے میں اپنا چھوٹا سا کردار ادا کرے گا۔دریں اثنا، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے نے انٹرکانٹینینٹل کپ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر اوڈیشہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین نے کہاکہ ہمارے پاس انعقاد کے لئے اس سے بہتر مقام نہیں ہوسکتا تھا اور ہیرو انٹرکانٹینینٹل کپ کا بہتر اختتام ہوسکتا تھا۔ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو تمام تعاون اور مہمان نوازی فراہم کرنے اور ایک شاندار ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے حکومت اوڈیشہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ پٹنائک نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لیے انٹر کانٹینینٹل کپ کی میزبانی کرنا فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Intercontinental Cup Final بھارتی فٹبال ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ جیتا

پٹنائک نے کہاکہ ہماری ریاست کے لیے اس باوقار انٹرکانٹینینٹل کپ کی میزبانی کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔ سخت میچ میں ہندوستان کی جیت پر مبارکباد۔ ہمارا ارادہ اوڈیشہ میں فٹ بال کے بہت سے ایونٹس منعقد کرنے اور اوڈیشہ اور ہندوستان میں کھیل کی ترقی میں تعاون دینے کا ہے۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.