ETV Bharat / sports

India vs England T20 Series: بھارت۔ انگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 8:47 AM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن میں بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے شروع ہوگا۔ India vs England 2nd T2 Match

India Tour of England
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جس میں بھارت جیت حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی۔ انگلینڈ دورے پر گئی ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ میچ میں شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار انداز میں جیت حاصل کر کے ٹیسٹ میں ملی ہار کے زخم کو کچھ حد تک کم کیا ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 50 رنوں شکسے دی تھی۔ بھلے ہی ٹیم انڈیا نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا ہو لیکن دوسرے ٹی 20 میں اس میں کئی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کیسی ہو سکتی ہے۔ India Tour of England

بھارتی ٹیم گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں پٹودی ٹرافی کی سیریز 3-1 سے جیتنے میں ناکام رہی کیونکہ دوسری اننگز میں خراب بلے بازی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے ہار کر سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا۔ اب ایک ہفتہ بعد بھارت ایجبسٹن میں واپس آیا ہے، اس بار بھارت کے پاس انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کا موقع ہے۔ India vs England Match Preview

وراٹ کوہلی کوہلی، رشبھ پنت، شریس ایر، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ جیسے کھلاڑی ایجبسٹن سے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دوسرے ٹی 20 میں بھارت کی پلیئنگ الیون میں کافی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ بھارت کے بلے سے حملہ آور انداز اپنانے والے دیپک ہُڈا کی جگہ وراٹ کوہلی آسکتے ہیں۔ ہُڈا نے ملہائیڈ میں آئرلینڈ کے خلاف سنچری اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں صرف 17 گیندوں میں 33 رنز بنا کر اپنی جگہ مضبوط کی لیکن بھارت ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی سے بہت خوش ہوگا۔ ساؤتھمپٹن ​​میں، پانڈیا نے 33 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل نصف سنچری بنائی، جس میں چھ چوکے اور چھکے شامل تھے جب کہ انہوں نے 4 وکٹیں بھی اپنے نام کی تھی۔

پانڈیا نے عمدہ گیند کا استعمال کرتے ہوئے انگلینڈ کی دھماکہ خیز بیٹنگ لائن اپ کو توڑ دیا تھا، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 33 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ بھونیشور کمار اور ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

دوسری جانب ایون مورگن کے ریٹائر ہونے کے بعد انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ ان کا ٹاپ آرڈر دھماکہ خیز ہے جن میں کپتان جوس بٹلر، جیسن رائے اور ڈیوڈ ملان کا نام شامل ہے اس کے ساتھ ہی مڈل آرڈر میں لیام لیونگسٹون بھی جارحانہ بلے باز ہیں لیکن پہلے میں انہوں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھائی تھی لیکن سیریز میں بنے رہنے کے لیے انگلینڈ کے بلے بازوں کا اپنے بلے سے رنز بنانے ہوں گے۔

بھارت کی ممکنہ پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، دیپک ہُڈا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ، یُزویندر چہل اور بھونیشور کمار۔

انگلینڈ کی ممکنہ پلیئنگ الیون: جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، میتھیو پارکنسن، ٹائمل ملز اور ریس ٹوپلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.