ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka 1st Test: جڈیجہ کی شاندار بلے بازی، بھارت کی پوزیشن مضبوط

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 6:40 PM IST

سری لنکا کے خلاف موہالی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے آل روؤنڈر رویندر جڈیجہ کے ناٹ آؤٹ 175 رنز کی بدولت Jadeja's Not Out Century پہلی اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 574 رنز پر اننگ ڈکلیئر کر دی جب کہ سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لیے ہیں۔

جڈیجہ کی شاندار بلے بازی
جڈیجہ کی شاندار بلے بازی

میچ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے 357 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بلے باز روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ Jadeja's Not Out Century نے ساتویں وکٹ کے لیے 130 رنوں کی شاندار پارٹنرشپ کی۔

اشون 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد جینت یادو 2 رنز بنا کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم جڈیجہ اور محمد شامی نے نویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 103 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

اس پارٹنرشپ میں محمد شامی نے 34 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 20 رن بنائے۔ بھارت کے اسکور میں 28 اضافی رن کا بھی رول رہا۔ سری لنکا کی جانب سے سُرنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاستھ ایمبولڈینیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی ناٹ آؤٹ 175 کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے آٹھ وکٹ پر 574 رن پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اس کے بعد سری لنکا ٹیم بلے بازی کے لیے آئی اور محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا تاہم دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے جڈیجہ کے 175 رن مشترکہ طور پر 7 واں سب سے بڑا اسکور ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے رنجیت سنگھ جی کی برابری کرلی ہے جنہوں نے 1897 میں آسٹریلیا کے خلاف ساتویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 175 رن بنائے تھے۔

جڈیجہ نے 228 گیندوں پر ناٹ آوٹ 175 رن میں 17 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ جڈیجہ نے کل کے ناٹ آؤٹ 45 رن اور روی چندرن اشون نے 10 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا جبکہ بھارت نے اپنی اننگز کو 6 وکٹ پر 357 رن سے آگے بڑھایا۔

اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے رشبھ پنت نے 96 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی جبکہ ہنوماری وہاری نے 58 رنز اور وراٹ کوہلی نے 45 رنز بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.