ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کون سی ٹیم بہتر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 3:52 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ اس دورے پر ٹی ٹونٹئی میں ٹیم انڈیا کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے۔ بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیزیز کھیلنی ہے۔ india tour south africa

india vs south africa t20 head to head
ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کون سی ٹیم بہتر

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کا جنوبی افریقہ دورہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس دورے کا آغاز 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا۔ سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ اس سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر، دوسرا میچ 12 دسمبر اور تیسرا میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کے اعدادوشمار کے اعتبار سے بھارتی ٹیم مضبوط نظر آرہی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2006 سے اب تک کل 24 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں بھارتی ٹیم نے افریقی ٹیم کو 13 میچوں میں شکست دی اور 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ سال 2022 میں 9 میچ کھیلے گئے تھے جن میں سے 4 میچز جنوبی افریقہ نے جیتے تھے جبکہ 4 میچز بھارت نے بھی جیتے تھے،جبکہ ان دونوں کے درمیان ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

اگر ہم ان دونوں کے درمیان آخری دو میچوں کی بات کریں تو دونوں بار جنوبی افریقی ٹیم فاتح رہی ہے۔ بھارت کو پہلے 4 اکتوبر 2022 کو جنوبی افریقہ نے 49 رنز سے شکست دی تھی اور پھر 30 اکتوبر 2022 کو جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سال 2023 میں یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا جو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت کی طرف سے اس سیریز میں نوجوان بلے بازوں یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ اور تلک ورما پر سب کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ کیونکہ ان کھلاڑیوں نے بھارتی پچوں پر شاندار بلے بازی کی ہے لیکن اب ان کھلاڑیوں کو غیر ملکی پچوں پر بھی خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ جبکہ گیند سے وکٹیں لینے کی ذمہ داری لیگ اسپنرز روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور مکیش کمار پر ہوگی۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارت کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: شبمن گل، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر، ارشدیپ سنگھ۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.