IND vs SA T20 Series بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آخری بار میدان میں اترے گی

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 10:58 PM IST

بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آخری بار میدان میں اترے گی

بھارت نے گرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہو، لیکن اس کے لیے مثالی ٹیم کا مجموعہ ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ IND vs SA T20 Series

اندور: اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے تیسرے ٹی20 میں روہت شرما کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اس امتزاج کو تلاش کرنے کی آخری کوشش کرے گی۔ ٹیم کی سب سے بڑی پریشانی بولنگ ہے۔ دیپک چاہر (4 اوور، 24 رنز) کے علاوہ گوہاٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تمام گیند باز مہنگے ثابت ہوئے۔ ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کے کھیلنے پر شکوک شبہات نے ٹیم کی تشویش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز میں بمراہ کی جگہ منتخب کیے گئے محمد سراج اگر آسٹریلیا جانے کے لیے ممکنہ کھلاڑی ہیں تو انہیں تیسرے ٹی20 میں کھیلنا چاہیے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ذرائع کے مطابق لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کو اندور ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں ورلڈ کپ ٹیم کے اضافی کھلاڑی شریاس ائیر کو بھی الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ IND vs SA T20 Series

جنوبی افریقہ کے لیے ان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو جارحانہ انداز اپنانا ہو گا۔ ایسا نہ ہو کہ اتوار کو اپنی دوسری ٹی20 سنچری بنانے والے ڈیوڈ ملر کوایک بار پھر بڑے رن بنانے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ٹیمبا باوما اور ریلی روسو نے لگاتار دوسرے میچ میں صفر رنز بنائے، جو ورلڈ کپ سے عین قبل پروٹیز کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔ پچھلی آٹھ اننگز میں صرف 68 رنز بنانے والے کوئنٹن ڈی کاک کی نصف سنچری ٹیم کے لیے اچھی خبر ہے، حالانکہ انہیں رنز کی رفتار میں اضافہ کرنا ہوگا۔

اتوار کو کیشو مہاراج کے علاوہ جنوبی افریقہ کی باؤلنگ نارمل رہی اور تیز گیند بازوں نے کئی فل ٹاس گیندیں ڈالیں۔ باوما توقع کریں گے کہ ان کے گیند باز اندور میں بہتر نظم و ضبط کے ساتھ گیند بازی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Jasprit Bumrah بی سی سی آئی کا ٹویٹ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے جسپریت بمراہ باہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.