ETV Bharat / sports

India vs South Africa 2nd Test: چوتھے دن کے کھیل میں بارش کی رخنہ اندازی

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 6:55 PM IST

جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن India vs South Africa 2nd Test کا پہلا سیشن بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

بھارت۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ
بھارت۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز صبح سے ہی بارش کے سبب لنچ تک ایک بھی بال نہیں پھینکی جاسکی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھے بارش کے رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حالانکہ کچھ وقت کے لیے پچ سے کور ہٹائے گئے تھے لیکن دوبارہ ڈھانپ دیا گیا۔ Match Delayed Due to Wet Outfield

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 122 رنوں کی ضرورت ہے اور اس کے 8 وکٹ محفوظ ہیں اور آخری دن کا کھیل بھی باقی ہے اس لیے جنوبی افریقہ کے جیتنے کے مواقع زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 118 رنز بنائے ہیں اور اسے جیت کے لیے 122 رنز درکار ہیں۔

فی الحال وان ڈن ایلگر 121 گیندوں میں 46 رنز اور ڈیر ڈسین 37 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.