ETV Bharat / sports

IND vs ENG 5th Test: ایجبسٹن ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 6:47 AM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے ہونے تک انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 259 رنز بنا لیا ہے انگلینڈ کو اب یہ میچ جیتنے کے لیے صرف 119 رنز درکار ہیں۔ India vs England 5th Test Day 4

ایجبسٹن ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط
ایجبسٹن ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط

ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی جیت پکی کر لی ہے۔ 378 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پانچویں روز 119 رنز بنانے ہیں۔ India vs England 5th Test Day 4 Score Update

جونی بیرسٹو اور جو روٹ ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے اب تک 150 رنز کی شراکت بن چکی ہے۔ بیرسٹو آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 72 اور روٹ نو چوکے کی مدد سے 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جیک کرولی (46) اور اولی پوپ (0) کو پویلین بھیجا۔ اسی دوران ایلکس لیز رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت نے چوتھے دن کا آغاز اچھا کیا چیتشور پجارا اور رشبھ پنت نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ لیکن اس کے بعد ٹیم انڈیا کی اننگز ڈگمگا گئی اور پوری ٹیم صرف 245 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کو مضبوط آغاز ملا حالانکہ بھارت نے واپسی کی لیکن لیکن اس کے بعد جونی بیرسٹو اور جو روٹ کے درمیان سنچری پارٹنرشپ ہوئی جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ India Vs England 5th Test live score

یہ بھی پڑھیں: India England Test Series : بھارت نے انگلینڈ کو 378 رنز کا ہدف دیا

انگلینڈ کے خلاف اس پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 284 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 132 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے۔ اس طرح انگلینڈ کو 378 رنز کا ہدف ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.