ETV Bharat / sports

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تبصرے پر رپورٹ طلب کی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:04 AM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سڈنی میں جاری تیسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے کچھ شائقین کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تبصرے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تبصرے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی

خبروں کے مطابق سڈنی میں جاری تیسرے ٹسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن شائقین کے ایک گروپ نے بھارتی کھلاڑی محمد سراج اور جسپریت بمراہ پر نسلی تبصرے کئے تھے۔ بھارتی ٹیم نے تیسرے دن کے کھیل کے بعد اس معاملے میں باضاطہ شکایت درج کرائی ہے۔

محمد سراج امپائر سے نسلی فقرے کسنے والے گروپ کی جانب جگہ کی نشان دہی کرتے ہوئے
محمد سراج امپائر سے نسلی فقرے کسنے والے گروپ کی جانب جگہ کی نشان دہی کرتے ہوئے

واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سلسلہ میں آسٹریلیا سے ملک واپس آئے ہوئے ہیں لیکن سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں کچھ شائقین کے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے کے سلسلے میں وہ کافی ناراض ہیں۔

نسلی تبصروں کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا: بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی
نسلی تبصروں کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا: بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی

ویراٹ نے اس معاملے میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ "نسلی تبصروں کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ میں بھی باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے وقت کئی بار ایسی چیزوں سے گزرا ہوں"۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تبصرے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تبصرے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی

دوسری جانب بھارتی آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی آسٹریلیائی شائقین کے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے پر عہدیداروں سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تبصروں پر صرف مایوس کن کہنا معمولی الفاظ ہیں۔

روی چندرن اشوین نے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے پر سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی
روی چندرن اشوین نے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کرنے پر سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی

اشون نے چوتھے دن کے کھیل کے بعد ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسے واقعات سے کافی سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ سڈنی میں اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.