ICC Rankings مندھانا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں نمبر دو پر پہنچ گئیں

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 3:56 PM IST

India Star Smriti Mandhana Rises to Career-best 2nd Spot in T20Is

بھارتی خواتین ٹیم کی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنی حالیہ کارکردگی کے بعد بلے بازوں کی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر 2 پر پہنچ گئی ہیں۔ India Star Smriti Mandhana Rises to Career-best 2nd Spot in T20Is

دبئی: بھارت کی اوپنر اسمرتی مندھانا انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنی حالیہ کارکردگی کے بعد بلے بازوں کی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر 2 پر پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی لیجنڈ میگ لیننگ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بیتھ مونی سرفہرست ہیں۔ منگل کے روز جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں، مونی 743 پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل بلے بازوں کے فہرست پر سرفہرست ہیں، جب کہ مندھانا 731 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیننگ 725 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ India Star Smriti Mandhana Rises to Career-best 2nd Spot in T20Is

مندھانا نے تین میچوں کی سیریز میں 111 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ 26 سالہ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی نئی فہرست میں مجموعی طور پر دو مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئی۔

نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن (715) بھی اچھی فارم میں چل رہی ہے، جو بھارتی بلے باز سے ایک مقام پیچھے ہیں۔ بھارت کی نوجوان اوپنر شیفالی ورما 666 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

India Star Smriti Mandhana Rises to Career-best 2nd Spot in T20Is
مندھانا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں نمبر دو پر پہنچ گئیں

مندھانا نے انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز میں شاندار آغاز کے بعد ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں بہتری درج کی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے افتتاحی میچ میں بھارت کی سات وکٹوں سے جیت کے دوران شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلی اور بلے بازوں کی فہرست میں مجموعی طور پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کی تیز گیند باز کیٹ کراس نے اسی میچ میں دو وکٹیں لے کر ون ڈے بولرز کی فہرست میں مجموعی طور پر 10 ویں نمبر پر آگئیں، جب کہ ساتھی شارلٹ ڈین چار درجے بڑھ کر 20 ویں نمبر پر آگئیں۔ بھارت کی اسپنر دیپتی شرما نے اسی میچ کے دوران دو وکٹیں حاصل کیں جس کے نتیجے میں وہ ون ڈے گیند بازوں کی درجہ بندی میں چھ مقام کی چھلانگ لگا کر 12ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.